منگل , ستمبر 29 2026
تازہ ترین
این بی پی نے 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا
این بی پی نے 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا

این بی پی نے 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا

کراچی، 14 اگست، 2026: نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے 79 واں جشن آزادی اپنے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں ملی جوش و جذبے سے منایا۔ تقریب میں بینک کے صدر و سی ای او رحمت علی حسنی، سینئر انتظامیہ اور بینک کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا آغاز صدر و سی ای او کی جانب سے پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا اور جشن آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رحمت حسنی نے تحریک پاکستان کے بانیان اور مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور پاکستان میں مالیاتی شمولیت کے فروغ، معاشی خودمختاری و استحکام کے لیے این بی پی کے کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا، ”حقیقی آزادی کا مطلب ہر پاکستانی کے لیے معاشی خودمختاری اور مالیاتی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔ رواں سال بینک کے لیے غیرمعمولی کامیابیوں کا سال رہا، اور یہ مضبوط بنیاد ہمیں پاکستان کے عوام کی خدمت بالخصوص کسانوں، دکانداروں، طلبہ اور کاروباری خواتین کے لیے موثر کردار ادا کرنے کے قابل بناتی ہے۔“

رحمت حسنی نے بینک کی ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ”عوام کے بینک“ کی حیثیت سے نیشنل بینک پنشنرز، ترسیلاتِ زر بھیجنے والوں اور سرکاری وظائف و مراعات کے مستحقین کو بہتر اور موثر بینکاری خدمات کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

About admin

Check Also

ڈی آئی بی پاکستان نے سرائے عالمگیر میں نئی برانچ کھول دی

ڈی آئی بی پاکستان نے سرائے عالمگیر میں نئی برانچ کھول دی

اسلام آباد، 23 ستمبر 2026: ڈی آئی بی پاکستان نے ملک بھر میں کاروباری اور …

ویمن اِن ٹیک ایکسیلیریٹر کے تحت تین خواتین کی قیادت میں قائم اسٹارٹ اپس کو 10.5 ملین روپے کے گرانٹس

ویمن اِن ٹیک ایکسیلیریٹر کے تحت تین خواتین کی قیادت میں قائم اسٹارٹ اپس کو 10.5 ملین روپے کے گرانٹس

کراچی، 23 ستمبر 2026: اسٹینڈرڈ چارٹرڈ فاؤنڈیشن نے انوویچرز گلوبل اور ولیج کیپیٹل کے اشتراک …

او آئی سی سی آئی ارکان کے زیر التوا ٹیکس ریفنڈز 102.8 ارب روپے تک پہنچ گئے

او آئی سی سی آئی ارکان کے زیر التوا ٹیکس ریفنڈز 102.8 ارب روپے تک پہنچ گئے

کراچی، 23 ستمبر 2026: اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رکن کمپنیوں کے …

داراز پاکستان اور گیٹز فارما کا ای فارمیسی کو وسعت دینے کے لیے اشتراک

داراز پاکستان اور گیٹز فارما کا ای فارمیسی کو وسعت دینے کے لیے اشتراک

کراچی، 23 ستمبر 2026: داراز پاکستان اور گیٹز فارما نے اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

RSS
LinkedIn
Share