جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین

مستونگ میں دھماکا، حافظ حمد اللہ سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے

ترجمان پی ڈی ایم کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے

مستونگ ۔ 11 ستمبر 2023ء) جے یو آئی رہنما اور ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔بتایا گیا ہے کہ مستونگ کے علاقے چوتھو پر دھماکا ہوا۔حافظ حمد اللہ ساتھیوں کے ہمراہ منگوچر جا رہے تھے کہ راستے میں دھماکا ہو گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں حافظ حمد اللہ سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔دھماکا حافظ حمد اللہ کی گاڑی کے قریب ہوا۔

دھماکے میں حافظ حمد اللہ کا ساتھی اور گن مین بھی زخمی ہے۔ حافظ حمد اللہ کو کوئٹہ کے اسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے۔حافظ حمد اللہ اور ان کے ساتھی کو کوئٹہ ریفر کیا گیا۔ ۔پولیس اور رسیکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی۔ کوئٹہ سے بھی ریسکیو ٹیم مستونگ روانہ کر دی گئی ہے۔

About Altaf Ahmed

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے