کراچی: مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔رپورٹس کے مطابق جمعہ کو فیڈرل ریزرو کی میٹنگ کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے بعد برینٹ کروڈ فیوچر 31 سینٹس یا 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 77.90 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
برینٹ کروڈ فیوچر 31 سینٹس یا 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 77.90 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 43 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 72.62 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔خیال رہے کہ اسرائیل اور غزہ تنازعہ کے علاقائی تنازعے میں تبدیل ہونے کے خطرات بڑھ رہے ہیں جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاؤ سامنے آ رہا ہے۔آئی این جی تجزیہ کاروں کے مطابق حوثی باغیوں کے بحیرہ احمر میں سمندری ڈرون اور بغداد میں امریکی فضائی حملے کے ساتھ مشرق وسطی میں اب بھی کافی تناؤ ہے۔