جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
STFC

حکومتی اقدامات سے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں خاطر خواہ اضافہ

کراچی: 28 ستمبر 2024، ایس آئی ایف سی کے تعاون اور حکومتی اقدامات سے ملکی کرنٹ اکانٹ بیلنس میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلٹی کونسل کی معاونت سے حکومتی اقدامات کے ذریعے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

آئی ٹی کی بڑھتی ہوئی برآمدات، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے موصول ہونے والی ترسیلات زرپاکستان کے کرنٹ اکانٹ بیلنس میں خطیر اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2024 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 3 ماہ تک منفی رہنے کے بعد 75 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ مثبت ہو گیاہے۔

آئی ٹی کی برآمدات 27 فیصد اضافے کے ساتھ 298 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جس کے باعث اب آئی ٹی سیکٹر کا حصہ کل برآمدات میں 48 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔اسی طرح غیرملکی سرمایہ کاری کی مد میں رواں مالی سال کے آغاز میں ہی 64 فیصد اضافے کے ساتھ 350 ملین ڈالر موصول ہونا ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 225 ملین ڈالر تھی۔

دریں اثنا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زراگست 2023 کے مقابلے میں 2.09 ارب ڈالر سے بڑھ کر اگست 2024 میں 2.94 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملکی معیشت کو مضبوطی و استحکام بخشنے کے لیے کرنٹ اکانٹ بیلنس میں خاطر خواہ اضافہ حکومتی اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

About Eisha

Check Also

SBP

پاکستان کے ڈجیٹل معیشت کی جانب پیش قدمی

کراچی، 20 دسمبر 2024، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 25ء کی پہلی سہ …

Sialkot

وفاقی وزراء کی برآمدات کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کی یقین دہانی

سیالکوٹ، 19 دسمبر 2024: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے وزیر دفاع خواجہ محمد …

REAP

پاکستانی چاول کی عالمی منڈی میں برتری

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان اور وفاقی وزیر …

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے