جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Shifa

جاپان نے جامع شفاء ہسپتال کو مشینری خریدنے کیلئے گرانٹ دیدی

کراچی: 05 اکتوبر 2024، جاپان حکومت نے جامع شفاء ہسپتال کو مشینری اورطبی آلات کی خریداری کیلئے گرانٹ جاری کردی۔اس حوالے سے جاپان قونصلیٹ کراچی میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں جاپانی قونصل جنرل ہوتاری مسارو، جامع شفاء ہسپتال کے فوکل پرسن ڈاکٹر میر واعظ، مشیر سرمایہ کاری بورڈ حکومت پاکستان اورپاکستان جاپان بزنس فورم کے وائس چیئرمین فیروز شاہ،ڈاکٹر مسعوداسمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

تقریب میں جاپانی قونصل جنرل ہوتاری مسارونے جامع شفاء ہسپتال کے فوکل پرسن ڈاکٹر میر واعظ کو ہسپتال کی مشینری اورطبی آلات خریدنے کیلئے گرانٹ جاری کی۔واضح رہے کہ جاپان پاکستان میں چھوٹے فلاحی منصوبوں پر براہ راست فنڈنگ کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

جاپان گورنمنٹ پاکستان میں شاہراہوں، ٹنلز، پاور پلانٹس، گرڈ سٹیشنز کی تعمیر، ٹارگٹ پروجیکٹس اور بنیادی انسانی سہولتوں مثلاً صحت، تعلیم، پینے کاصاف پانی کی فراہمی، سینی ٹیشن، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ہیومن ریسوس ڈویلپمنٹ، زراعت اور لائیو سٹاک سمیت دیگر شعبوں میں مالی اور تکنیکی معاونت بھی فراہم کر رہا ہے۔

About Eisha

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے