جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Zong

زونگ فورجی کے تحت ’ڈیجیٹل ٹرینی ایگزیکٹیو پروگرام 2023‘کا انعقاد

اسلام آباد: پاکستان کے معروف ٹیلی کمیونیکیشن آپریٹر، زونگ فورجی نے ڈیجیٹل دورمیں مستقبل کے لیڈرز کو پروان چڑھانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے 2023 کے ڈیجیٹل ٹرینی ایگزیکٹو بیچ کو کامیابی سے مکمل کرلیاہے۔یہ اقدام زونگ فورجی کے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے،تنوع کو فروغ دینے اور مختلف تعلیمی پس منظر سے فارغ التحصیل افراد کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتاہے۔

ڈیجیٹل ٹرینی ایگزیکٹیو پروگرام نوجوان ذہنوں کو ڈیجیٹل منظر نامے میں ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے ضروری مہارتوں سے لیس کرنے کے لیے تیار کیا گیاہے۔ زونگ فورجی نے تنوع اور شمولیت کے لیے اپنی لگن کا اظہار کرتے ہوئے حال ہی میں 36باصلاحیت طلباء کے گروپ کی خدمات حاصل کی ہیں جن میں 50فیصد سے زائد خواتین شامل ہیں۔

پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی میں زونگ فورجی ہمیشہ سب سے آگے رہاہے،جو ملکی نوجوانوں کوانفارمیشن، ڈیجیٹلائزیش، کمیونیکیشن اوردیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تربیت اور رہنمائی سے آراستہ کر رہا ہے۔ ڈیجیٹل ٹرینی پروگرامز کی کامیابی نہ صرف ڈیجیٹل ترقی میں کمپنی کی لیڈرشپ کی عکاسی کرتی ہے بلکہ ٹیلنٹ کو سامنے لانے اوریکساں مواقع دینے کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنے کاعزم بھی ظاہر کرتی ہے۔

زونگ فورجی کے آفیشل ترجمان نے نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل ترقی پر مبنی اقدامات کے لیے کمپنی کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ،”زونگ فورجی کے ڈیجیٹل ٹرینی ایگزیکٹیو پروگرام نے باصلاحیت طلباء کو کارپوریٹ لیڈرز کے طورپر ابھرنے کے لیے بااختیار بنایاہے۔ ان باصلاحیت افراد کو ڈیجیٹل طور پر ترقی یافتہ پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہمارا مشن ہے۔“

پروگرام میں منعقدہ سیشنزکارپوریٹ سیکٹر کی واقفیت اور کمپنی کے مجموعی جائزہ پر مشتمل تھے۔ڈیجیٹل ٹرینی ایگزیکٹیوز(DTEs)کو تفریحی اور معلوماتی مصروفیات کی ایک سیریز کے ذریعے دفتر کے بارے میں بتایا گیا۔ آن بورڈنگ کا عمل اب مکمل ہونے کے بعد، صنعت کے ماہرین اور پیشہ ور افراد ایک تبدیل شدہ سفر کے ذریعے منتخب امیدواروں کی رہنمائی سے انہیں ٹیلی کام کی دنیا میں جدید ترین ٹیکنالوجیز اور اہم منصوبوں سے روشناس کرائیں گے جو آنے والے کل کے ڈیجیٹل منظر نامے کو تشکیل دیں گے۔

زونگ فورجی ڈیجیٹل لیڈرشپ اور جدت کے معیار کو برقرار رکھتا ہے جو مستقبل کی لیڈرشپ کی تشکیل سے پاکستانی ڈیجیٹل منظرنامے میں تبدیلی کے سفر کے آگے بڑھارہاہے۔

About admin

Check Also

Qatar

قطر سڑکوں کا رنگ سیاہ سے نیلا کرنے والی پہلی سلطنت

قطر، 19 اکتوبر 2024: ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ھے کہ یہ مُعاملہ دن کی گرمیوں …

SSGC

سوئی سدرن گیس کمپنی کا وضاحتی اعلامیہ

کراچی، 17 اکتوبر 2024: یہ وضاحتی بیان سوئی سدرن کی جانب سے صارفین کے گیس …

PTA

پی ٹی اے کا غیر قانونی سمز کے خلاف آپریشن

کراچی، 14 اکتوبر 2024: پی ٹی اے نے کہا ہے کہ فوت شدہ افراد کے …

China

چین کی طبی ٹیکنالوجی پاکستانی بچے کو انوکھی بیماری سے بچانے کا زریعہ

شنگھائی، 11 اکتوبر 2024: فوڈان یونیورسٹی کے چلڈرن ہسپتال کےشعبہ ہیماٹالوجی اورآنکولوجی کے ٹرانسپلانٹ ویئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے