جمعرات , جنوری 9 2025
تازہ ترین

مستونگ میں میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں خود کش حملہ:50افراد شہید 80 زخمی

کوئٹہ ، 29 ستمبر 2023: بلوچستان  کے علاقے مستونگ میں میلاد النبی ﷺ کے جلوس کی تیاریوں کے دوران خود کش دھماکے میں کم از کم 50 افراد شہید اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے میں ڈی ایس پی نواز گشکوری کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دھماکے کے وقت جلوس کی تیاریاں کی جاری تھیں اور لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی کہ اچانک دھماکہ ہو گیا جس اطلاعات کے مطابق ڈی ایس پی نواز گشکوری بھی شہید ہو گئے ہیں۔ گشکوری جلوس کے حفاظتی انتظامات دیکھ رہے تھے۔

زخمی و شہید افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مستونگ منتقل کیا جا رہا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مستونگ اور شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال مستونگ میں ایمرجنسی نافذ کردی

الخدمت فاؤنڈیشن و دیگر ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی

واقعے کے بعد ریسکیو کی ٹیمیں فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جان بحق اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال پہنچانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے کے بعد اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ زخمیوں کے لئے خون کے عطیات کی اپیل کی جا رہی ہے۔

روزنامہ آزادی بلوچستان کے مطابق ایس ایچ او سٹی نے بتایا کہ دھماکہ خودکش تھا اورجلوس کی حفاظت پر مامور ڈی ایس پی گشکوری کی گاڑی پرہوا۔

واقعے کے بعد سیکورٹی نافذ کرنے والوں اداروں نے علاقے کو گھیر لیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

مستونگ میں رواں ماہ کا یہ دوسرا دھماکہ ہے اس سے قبل پی ڈی ایم کے ترجمان اور جمعیت العلماء اسلام کے رہنما حمد اللہ بھی بم دھماکے میں زخمی ہو گئے تھے اور ابھی بھی زیر علاج ہیں ۔

دریں اثناء پی پی پی کے چئرمین آصف علی زرداری ، وزیر اعلی سندھ جسٹس باقر اور دیگر نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے ۔

ہنگو میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا ہوا ہے جس سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

دھماکا جمعہ کی نماز کے خطبہ کے دوران ہوا، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے: ڈی پی او ہنگو

About admin

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے