جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین

کے الیکٹرک نے ہائبرڈ منصوبے کیلئے کم ترین بولی حاصل کرلی

کراچی: 25 ستمبر 2024، کے الیکٹرک نے 220 میگاواٹ کے ہائبرڈ منصوبے کیلئے ملکی سطح پر کم ترین بولی حاصل کرلی، یہ منصوبے کے ای کے 2030 تک قابلِ تجدید توانائی کے حصے کو 30 فیصد سے بڑھانے کے مقصد سے ہم آہنگ ہیں۔تفصیلات کے مطابق کے۔الیکٹرک نے پاکستان کے پہلے 220 میگاواٹ سائٹ نیوٹرل ہائبرڈ پراجیکٹ کے لیے سب سے کم ٹیرف کی بولی موصول کر لی۔ترجمان کے۔ ای نے بتایا کہ 8.91 روپے فی یونٹ کے ساتھ، بین الاقوامی کمپنی جے۔سی۔ایم پاور نے سب سے کم ٹیرف کی بولی لگا کر نئی مثال قائم کی، نیپرا سے منظوری کے بعد کے۔الیکٹرک سب سے پہلے مسابقتی بولی کے ذریعے قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کو آگے بڑھا رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبے کے ای کے 2030 تک قابلِ تجدید توانائی کے حصے کو 30 فیصد سے بڑھانے کے مقصد سے ہم آہنگ ہیں اور توانائی کی مجموعی پیداواری لاگت کو کم کرنے اور ملک کی اقتصادی ترقی کو متحرک کرنے کے لیے یہ منصوبے اہم ہیں۔سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی، کے۔الیکٹرک اور پاکستان کی اقتصادی صلاحیت پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، نیپرا کی قابلِ تجدید توانائی منصوبوں کے لیے کے۔الیکٹرک کے ساتھ ہم آہنگی نے اس عمل میں اہم کردار ادا کیا، ان منصوبوں کے تحت کے۔الیکٹرک فیول مکس ڈائیورسفیکیشن کو جلد متوقع کر سکے گا اور سستی بجلی کو حقیقت بنا سکے گا۔پاکستان کی واحد نجی یوٹیلٹی کمپنی کے۔ الیکٹرک کو دھابیجی سندھ میں پاکستان کے پہلے 220 میگاواٹ ہائبرڈ ونڈ/سولر منصوبے کے لیے 7 بولیاں موصول ہوئی ہیں۔

کمپنی نے مالیاتی بڈنگ کے لیے کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا، جس میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والی کمپنی JCM پاورنے 8.91 روپے فی یونٹ کی سب سے کم ٹیرف بولی لگائی، جو ملک میں قابل تجدید توانائی (رینوایبل انرجی)کے شعبے میں ایک نئی مثال ہے۔کے۔ الیکٹرک قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مسابقتی بولی کے عمل میں پیش پیش ہے، جس کی منظوری نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NEPRA) نے 2024 کی پہلی ششماہی میں دی تھی۔ ان منصوبوں کے اجرا کے ساتھ کے۔ ای پائیدار اور روشن مستقبل کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ کمپنی کا مقصد 2030 تک اپنے جنریشن مکس میں قابل تجدید توانائی کے حصے کو 30 فیصد تک بڑھانا ہے، اگلے مرحلے میں کے۔ ای بولی کی منظوری کے لیے تشخیصی رپورٹ نیپرا میں جمع کرائے گا۔

کے ای کے سی ای او مونس علوی نے اس کامیابی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ! اس طرح کی بولی ملنا ہمارے لیے باعث اطمینان ہے، اور اس عمل کو شفاف طریقے سے مکمل کیا گیا۔ بولی کے عمل میں حصہ لینے والوں کو بہت بہت مبارکباد۔ ہم سرمایہ کاروں کے مشکور ہیں کہ انہوں نے کے۔ الیکٹرک پر بطور برانڈ اور پاکستان کی اقتصادی صلاحیت پر اپنا اعتماد برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس طرح کے پیچیدہ اور جدید منصوبے کی مسابقتی بولی کے عمل کے لیے تعاون پر نیپرا کے شکر گزار ہیں۔ یہ کے۔ الیکٹرک کے اپنے جنریشن منصوببے میں قابل تجدید توانائی کے حصے کو بڑھانے، پیداواری لاگت کو کم کرنے اور مہنگے درآمدی ایندھن پر انحصار کو بتدریج کم کرنے کے وژن کے عین مطابق ہے، اس طرح کا ٹیرف ملنے کے بعد ہمیں توقع ہے کہ حکومت صارفین کو بھی ریلیف دے سکے گی۔کے ای کے چیف اسٹریٹجی آفیسر شہاب قادر نے کہا کہ کے۔ الیکٹرک نے ایک مرتبہ پھر ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

یہ منصوبہ پاکستان کا پہلا منصوبہ ہے جس میں بہتر آپریشنل اور مالیاتی کارکردگی کے لیے سولر اور ونڈ انرجی کو یکجا کیا گیا ہے۔ ان منفرد خصوصیات کی وجہ سے یہ منصوبہ تکنیکی اعتبار سے بہت زیادہ مہارت کا متقاضی بھی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں وندر، بیلا اور سندھ میں دھابیجی میں واقع یہ قابل تجدید توانائی کے منصوبے، جن کی مجموعی صلاحیت 370 میگاواٹ ہے، کو 2960 میگاواٹ کی پیشکشیں موصول ہوئی ہیں۔ اس طرح کی بولیوں کا ملنا کمپنی کی طویل مدتی حکمت عملی کا ثبوت ہے، تاکہ پیداوار کی لاگت کو کم ترین سطح پر لایا جا سکے.

About Eisha

Check Also

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے