اسلام آباد: دوبئی میں ہونےوالی بین الاقوامی موسمیاتی کانفرنس کوپ28میں وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کا وفد نگران وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ احمد عرفان اسلم کی قیادت میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔یہ کانفرنس30نومبر سے 12دسمبر تک دبئی میں منعقد ہوگی جس میں دنیا کو موسمیاتی موافقت کی اہمیت اور موسمیاتی لچک سے متعلق منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
منگل کو یہاں وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کے سیکرٹری سید آصف حیدر شاہ نے میڈیا بریفنگ میں 28ویں کانفرنس آف دی پارٹیز کوپ28 کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی کے فریم ورک کنونشن کے حوالے سے وزارت کی تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ شرم الشیخ، مصر میں منعقدہ گزشتہ کوپ27اجلاس کے دوران پاکستان نے لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ پر عالمی معاہدہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کوپ28کانفرنس پانچ اہم ایجنڈا نکات پر توجہ مرکوز کرے گی جن میں بنیادی طور پر لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کی ترقی اور آپریشنلائزیشن، پہلی گلوبل سٹاک ٹیک (جی ایس ٹی)رپورٹ، تخفیف کے کام کا پروگرام، موافقت اور موسمیاتی مالیات پر عالمی ہدف شامل ہیں۔
آصف حیدر شاہ نے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک چاہتے ہیں کہ لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ چھوٹے جزیروں کی ترقی پذیر ریاستوں اور کم ترقی یافتہ ممالک پر مرکوز ہو لیکن پاکستان کا موقف ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو بھی اس کا حصہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پہلی جی ایس ٹی رپورٹ ہوگی جس میں پیرس معاہدے کے بعد آٹھ سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا کیونکہ رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماحولیاتی بحران اور کاربن کے اخراج میں اضافے کی وجہ سے دنیا صحیح راستے پر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کاربن کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے اس لئے اس کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے جبکہ گرین ہاؤس گیسوں کے بڑے اخراج کے ذمہ دار ممالک کو اپنے قومی سطح پر طے شدہ شراکت اور خالص صفر کے اخراج کے اہداف پر نظرثانی کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی فنانس اب تک تخفیف پر توجہ مرکوز رہی ہے لیکن پاکستان موافقت پر بھی توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کو آگاہ کرے گا کہ موافقت اتنی ہی اہم ہے جتنا تخفیف اہم ہے، پاکستان عالمی موسمیاتی فنانس کے ہدف کو بڑھانے پر زور دے گا۔ کوپ28ایکسپو میں پاکستان کے پویلین پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری نے کہا کہ وزارت کفایت شعاری کی پالیسی کو برقرار رکھتے ہوئے ایک پویلین قائم کرے گی اور ہم نے لیونگ انڈس اور ریچارج پاکستان اور موسمیاتی لچک پیدا کرنے کے منصوبوں کی نمائش کا اہتمام کیا ہے۔
کوپ 28 کی سرگرمیوں کی رپورٹنگ اور کمیونیکیشن کے بارے انہوں نے بتایا کہ بروقت معلومات کے تبادلے کے لئے طریقہ کار بہت اہم ہے اور اس سلسلے میں ایک سی او پی سیل اور کمیونیکیشن سیل قائم کر رہے ہیں جو ملکی وفد کی عالمی موسمیاتی کانفرنس کی مصروفیات سے متعلق درست معلومات شیئر کرنے کے لیے وقف ہوگا۔
اس موقع پر میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے سیکریٹری نے کہا کہ ڈاکٹر عادل نجم 2دسمبر کو منعقد ہونے والے لیونگ انڈس انیشی ایٹو ڈائیلاگ کا حصہ ہوں گے اور یہ پہلی تقریب ہوگی جس کی میزبانی ڈاکٹر عادل نجم کریں گے جو کہ عالمی شہرت یافتہ ماحولیاتی اور عالمی مطالعات کے ماہر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اپنے موافقت اور تخفیف کے ایجنڈے کو پورا کرنے کے لیے 2030تک تقریباً 348 بلین ڈالر کی ضرورت ہے جو بین الاقوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
٭٭٭٭٭
(خبرنمبر 488)…………
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہ متحدہ عرب امارات اختتام پذیرہوگیا،کویت روانہ
ابوظہبی(این این آئی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہ متحدہ عرب امارات اختتام پذیرہوگیا۔وزیر اعظم کویت کے سرکاری دورے پر ابو ظہبی کے البطین ہوائی اڈے سے کویت سٹی کیلئے روانہ ہو گئے جہاں کویتی قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ نگران وزیراعظم کی موجودگی میں افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات و کان کنی، غذائی تحفظ، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔
منگل کووزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی و انفراسٹرکچرسہیل محمد المزروعی اور پاکستانی سفارتی عملے نے نگران وزیر اعظم کو رخصت کیا۔ دورہ کویت کے دوران نگران وزیر اعظم ولی عہد کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور وزیرِ اعظم