جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Laser Light

جہازوں پر لیزر لائٹ مارنے کا معاملہ خطرناک ہو گیا

کراچی: 19 ستمبر 2024، ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر جہازوں پر لیزر لائٹ مارنے کا معاملہ خطرناک ہو گیا ہے، گزشتہ 8 ماہ کے دوران کراچی سمیت ملک کے 8 ایئرپورٹس پر ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کے جہازوں پر 101 بار لیزر لائٹ مارنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ کراچی ایئرپورٹ پر 37، دوسرے نمبر پر لاہور میں 33 واقعات رپورٹ ہوئے، جب کہ اسلام آباد، پشاور، سیالکوٹ، کوئٹہ ایئرپورٹ پر بھی جہازوں پر لیزر لائٹ مارنے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں تھوڑی سی کمی آ گئی ہے کیوں کہ پچھلے سال 193 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔ تاہم ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق طیاروں کو لیزر لائٹ کے لگنے سے جہازوں کی سیفٹی کو خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔رات کے اوقات میں اندورنی و بیرونی ملک سے آنے والی پروازوں پر لیزر لائٹ پڑنے سے کپتانوں کو لینڈنگ کے وقت پریشانی کا سامنا رہتا ہے، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے مختلف ایئرپورٹس پر طیاروں کو لائٹ مارنے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو خطوط بھی لکھے گئے ہیں۔

پی اے اے ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کے اطراف ریسٹورنٹ، شادی ہالوں پر لگی بڑی لائٹوں کی وجہ سے بھی طیاروں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران کپتانوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ اتھارٹی نے کہا ہے کہ جہازوں پر لیزر لائٹ کا پڑنا انتہائی خطرناک ہے اس لیے اس کا سنگینی سے نوٹس لیا جائے۔

About Eisha

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے