جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Anwar ul Haq

نگران وزیراعظم انوار الحق کی عالمی اقتصادی فورم اجلاس میں شرکت

ڈیووس۔16جنوری :نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج منگل کو عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) کے 54ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے ڈیووس پہنچیں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم "عالمی تنازعات کے دور سے بچاؤ” کے موضوع پر عالمی اقتصادی فورم کے غیر رسمی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں دنیا کے معروف پالیسی ساز، سرمایہ کار و کاروباری رہنما اور ماہرین بھی شرکت کریں گے۔

وزیرِ اعظم ڈیووس میں ڈی-پی ورلڈ اور جے ڈبلیو انٹرنیشنل ہولڈنگ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط وں کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیرِ اعظم سے ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور کارگِل کمپنی کے صدر و چیف ایگزیکٹیو آفیسر برائن سائیکس بھی ملاقات کریں گے۔ وزیرِ اعظم بعد ازاں عالمی اقتصادی فورم کے بانی کلاؤز اور ہلڈے شواب کی جانب سے عالمی سیاسی رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں اور بین الاقوامی کاروباری کونسل کے سربراہان و اسٹریٹجک شراکت داروں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے۔

About admin

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے