جمعرات , جنوری 9 2025
تازہ ترین
Qist Bazaar

قسط بازار نے 3.2 ملین ڈالرز سیریز اے فنڈنگ حاصل کرلی

کراچی: 23 ستمبر 2024، پاکستان میں ابھی خریدیں، ادائیگی بعد میں (بی این پی ایل)کے شعبہ کی فن ٹیک کمپنی قسط بازار نے سیریز اے فنڈنگ راؤنڈ میں 3.2 ملین ڈالرز حاصل کرلئے ہیں۔ فنڈنگ کے اس مرحلے کی قیادت انڈس ویلی کیپٹل نے کی جبکہ ایسٹس انڈر مینجمنٹ (اے یو ایم) میں 1.6 ارب ڈالرز کے اثاثے رکھنے والی وینچر کیپٹل فرم گوبی پارٹنرز نے بھی شرکت کی۔

بینک الفلاح نے سیڈ راؤنڈ کی قیادت کرتے ہوئے قسط بازار میں پہلے ہی سرمایہ کاری کررکھی ہے۔ قسط بازار نان بینکنگ مالیاتی کمپنی (این بی ایف سی) کے طور پر سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے لائسنس یافتہ ہے جو بینکنگ سہولیات سے محروم آبادی کو اقساط پر مبنی ادائیگی کا حل فراہم کرتا ہے۔ گزشتہ تین سال میں پلیٹ فارم نے12 ملین ڈالرز مالیت کی قرض پر مبنی 55000 مصنوعات فراہم کیں جس سے پاکستان کے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد آسان ماہانہ اقساط پر موبائل فونزاور ہوم اپلائنسز جیسی ضروری مصنوعات خرید سکے۔

قسط بازار نے گھریلو ملازمین، رکشا ڈرائیوروں، طالب علموں اور چھوٹے کاروباری اداروں کو اقساط پر مبنی فنانسنگ تک رسائی دی ہے، کمپنی نے ایک ہائبرڈ اسکورنگ ماڈل بھی متعارف کرایا ہے جو روایتی اور متبادل طریقوں کو ملا کر قرض کی اہلیت کا اندازہ لگاتا ہے جس سے نان بینکنگ صارفین کے لیے باقاعدہ مالیاتی نظام میں شامل ہونا آسان ہو گیا ہے۔قسط بازار کے شریک بانی اور سی ای او عارف لاکھانی نے کہا”ہم پاکستانیوں کی بنیادی ضرورت کی مصنوعات ان کی رسائی تک لانے کیلئے پرعزم ہیں۔

سیلنگ فین اور ڈسپنسرز جیسی اشیاء ضرورت ہیں، لگژری نہیں لیکن اس کے باوجود بہت سارے لوگ نہیں خرید سکتے۔سرمایہ کاروں کے تعاون سے ہم ادائیگی کے آسان منصوبہ فراہم کرتے ہیں تاکہ ہر کوئی انہیں آسانی سے خرید سکے۔انڈس ویلی کیپٹل کے بانی اور منیجنگ پارٹنر عاطف اعوان نے کہا”ہمیں قسط بازار میں پاکستان میں کنزیومر فنانسنگ کو نئی شکل دینے کی صلاحیت نظر آتی ہے بالکل اسی طرح جیسے بجاج فنانس نے بھارت میں کیا۔

گوبی پارٹنرز کیلئے جنرل پارٹنرنائل اکرام نے کہا”ہمارے لئے یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ قسط بازار ٹیکنالوجی کے استعمال سے آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ پائیدار اور اعلیٰ نمو کیلئے استفادہ کررہا ہے۔ حالیہ سیریز اے راؤنڈ کے ساتھ قسط بازار پاکستان بھر میں آپریشنز میں توسیع کے ذریعے اپنی ترقی کی رفتار کو مزید بڑھانے کیلئے کوشاں ہے۔ کمپنی اسلام آباد، سکھر، فیصل آباد، ملتان میں دفاتر کھولے گی۔ اس کے علاوہ چھوٹے گھروں کیلئے سولر پاور جنریشن جیسی نئی پروڈکٹس بھی متعارف کروائی جارہی ہیں۔

About Eisha

Check Also

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے