کراچی(28 اگست 2024)سندھ فوڈ اتھارٹی کی کورنگی کے صنعتی ایریا میں کارروائی، 21400 لیٹر مضر صحت تیل برآمد کرلیا گیا، کارروائی ڈی جی فوڈ اتھارٹی مزمل ہالیپوٹو کی ہدایت اے ڈی جی بلاول ابڑو نے کی. ڈی جی فوڈ اٹھارٹی کا کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع مردہ جانوروں کی کھال اور آلائشوں سے تیل بنانے کے کارخانے کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا، جس میں ٹیم نے جگہ پر مردہ جانوروں کےاعضاء، کھالیں اور آلائشیں بھی برآمدکی جنہیں تیل بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا.
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ انسانی صحت کے لئے خطرناک تیل ہوٹلز اور دکانوں پر دیا جاتا تھا، ٹیم نے پیداواری یونٹس کو مسمار کر دیااور تقریباً 21400 لیٹر کو ضائع کر دیا ہے جس کے لئے مزید قانونی کارروائی جاری ہے، عوام ایسےگھنائونے اور انسانیت دشمن عناصر کی نشاندھی کرے.