اسلام آباد: 16 ستمبر 2024، اسلام اباد وومن چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے پاک چائنا سینٹر میں دو روزہ نمائش کا انعقاد کیا گیا نمائش کا افتتاح روبینہ خوشید کوارڈینیٹر ٹو پی ایم کلائمٹ چینج اور عاطف اکرم ایف پی سی سی ائی کے پریزیڈنٹ نے کیا
اس کے علاوہ نمائش میں وائس پریزیڈنٹ طارق جدون وائس پریزیڈنٹ قرت العین اور اسلام اباد راولپنڈی کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی
اس دور روزہ نمائش کا مقصد یہ تھا کہ پاکستان بھر سے خواتین کو اسلام اباد میں بلایا جائے اور ان کے کام کی نمائش کی جائے
پاکستان میں اس وقت 50 فیصد تعداد خواتین کی ہے اس لیے اسلام اباد وومن چیمبر اف کامرس نے پاکستان بھر کی خواتین کو موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں سے اپنے ہاتھ کی بنائی ہوئی مصنوعات کو نمائش میں لائیں اور فروخت کریں
اس کے علاوہ نمائش میں سیمینار جو کہ مختلف موضوعات پر مبنی تھے ان کا بھی انعقاد کیا گیا اور خواتین کی سکسیس سٹوریز بھی شیئر کی گئیں
اس کے علاوہ گرینڈ لکی ڈرا کیے گئے جس میں بہت سے قیمتی انعامات دیے گئے نمائش میں دو کروڑ کا ایک گھر بھی خریدا گیا اس کے علاوہ لوگوں نے پلاٹ بھی خریدے
نمائش میں بہت بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی اور اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور اس کے علاوہ مختلف ممالک کے سفارت کاروں نے بھی نمائش میں شرکت کی اور ہاتھ سے بنائی ہوئی چیزوں کو سراہا
اس طرح کی نمائشوں کا انعقاد ہونا بہت ضروری ہے تاکہ پاکستان کی محنت کش خواتین اس طرح کی نمائشوں میں حصہ لیں اور اپنے کاروبار کو ترقی دے سکیں اور معاشی طور پر خود مختار ہو سکیں جس سے نہ صرف خواتین کو بلکہ ہمارے ملک کی معیشت کو بھی سنبھلنے میں اچھا موقع ملے گا