جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
PTA Sims

پی ٹی اے کا سموں کے غیر قانونی اجراء پر چھاپہ

اسلام آباد: (31 جنوری 2024) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) زونل آفس لاہور نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کے ساتھ مل کر شرق پورمیں واقع بی آئی ایس پی کے آؤٹ لیٹ پر کامیاب چھاپہ مارا۔ یہ آؤٹ لیٹ غیر قانونی طور پر سموں کی ایکٹیویشن میں ملوث پایا گیا تھا۔


چھاپے کے دوران 28 فعال سمیں برآمد کر لی گئیں۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے ثبوت کے طور پر 01 ایچ بی ایل کنیکٹ ڈیوائس کے ساتھ ان فعال سموں کو قبضے میں لے لیا۔جبکہ اس موقع پر 01 شخص کو بھی زیر حراست میں لے لیا۔ ایف آئی اے اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل سیل چینل کی جانب سے سموں کے غیر قانونی اجراء سے متعلق معلومات کی بنیاد پر ایف آئی اے کو شکایت درج کرائی تھی۔


یہ چھاپے ملٹی فنگر بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم (ایم بی وی ایس) کے حوالے سے پی ٹی اے کی جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔ ان اقدامات سے سموں کے غیر قانونی اجراء کے خاتمے کے ضمن میں اتھارٹی کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔

About admin

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے