کراچی: 26ستمبر 2023: آٹو سیکٹر کی مشہور ترین تجارتی نمائش آٹو میکانیکا دبئی 2 اکتوبر سے 4 اکتوبر2023 تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہوگی جس میں 6 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی۔
وسیع مشرق وسطی میں آٹوموٹیو آفٹر مارکیٹ اور سروس انڈسٹری کے لیے یہ سب سے بڑی بین الاقوامی تجارتی نمائش ہے۔ آٹومیکا نیکا دبئی 2023 میں دنیا بھرکے61 ممالک سے 1 ہزار912 سے زائدنمائش کنندگان، 20 سرکاری پویلینز اور دنیا بھر سے بہت سے تجارتی خریدا یکجا ہونگے۔
نمائش میں لبریکینٹس ٹیکنالوجی کانفرنس اور اینو ویشن 4موبیلٹی، پائیداری کو نمایاں کریں گے۔ آٹو میکانیکا دبئی کے 20 ویں ایڈیشن میں8 خصوصی پروڈکٹ سیکشنز بھی ہوں گے جس میںپرزے اور اجزاء ، الیکٹرانکس اور سسٹمز، لوازمات اور حسب ضرورت، ٹائر اور بیٹریاں، کار واش اینڈ کیئر، تیل اور چکنا کرنے والے مادے، تشخیص، مرمت اور باڈی اینڈ پینٹ تمام کی دلچسپی کے مطابق پیش کئے جائیں گے۔
پاکستان سے آٹو میکانیکا دبئی 2023 میں شرکت کرنے والی6 کمپنیوں میںگندھارا ٹائرز، حسین انجینئرنگ ورکس، پاکستان ایکومیولیٹرس، پینتھر ٹائرز، رستگار انجینئرنگ، اور تھل انجینئرنگ شامل ہیں۔پاکستان آٹوموبائل اسپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن( پاسپیڈا) آٹو میکانیکا دبئی میں شرکت کے لیے اپنے وی آئی پیخریداروں پر مشتمل ایک وفد کا اہتمام کرے گی۔پاکستان سے مجموعی طور پر 200 سے زائد زائرین اس شو میں شرکت کریں گے۔