کراچی (این این آئی)سندھ سیکریٹریٹ کے ملازمین اور ان کے لواحقین کے لئے ہیلتھ انشورنس کا معاہدہ ہوگیا۔ سندھ حکومت اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے درمیان کیے گئے معاہدے کے تحت معاہدے کے تحت سندھ سیکریٹریٹ، وزیر اعلی ہاؤس، گورنر سیکریٹریٹ اور سندھ اسیمبلی ملازمین کو انشورنس کی سہولت حاصل ہوگی۔سندھ حکومت کی جانب سے سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی جانب ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت علاج کی مد میں خاندان کے ہرفرد کے لیے 7 لاکھ روپے کی پالیسی ہوگی۔ پالیسی کے تحت ملک کے 175 اسپتالوں میں ملازمین علاج کرواسکیں گے۔سندھ سیکریٹریٹ کے ملازمین نے حکومت سندھ کے انشورنس پالیسی فراہم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
ٹیگزHealth Insurance Pakistan Sindh Secterate
Check Also
وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ
اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …
ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا
کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …
ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان
کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …
ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل
اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …