مظہر علی رضا
کراچی: پاکستان کے تیزی سے ترقی کرنے والے بینک جے ایس بینک نے نئے سال میں اپنے صارفین کو بہترین مالیاتی خدمات فراہم کرنے اور بینک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جانے کے لئے اپنا سفر جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔۔
جے ایس بینک کے لئے 2023 یادگار اور عہدساز کامیابیوں سے عبارت رہا۔گزشتہ سال بینک اسلامی کی خریداری جے ایس بینک کے لئے ایک بڑا سنگ میل تھا جس سے بینک کی ترقی کیعزم کا اعادہ ہوتا ہے۔دونوں بینک اپنے اپنے شعبہ میں آزادانہ کام کریں گے اور اپنے اپنے صارفین کو بہترین مالیاتی خدمات فراہم کرنے کے اپنے مشن پر کاربند رہیں گے۔
سہولتوں سے لیس نئی برانچوں کے افتتاح سے جے ایس بینک ملک بھر میں اپنا کاروبار بڑھانے کے لئے پرعزم رہا تاکہ صارفین کی مالیاتی خدمات تک رسائی کو بہتر بنایا جا سکے۔جے ایس بی ایل کے سالانہ توسیعی منصوبہ (اے بی ای پی) کے تحت شہری اور دیہی علاقوں میں متعدد برانچوں کا افتتاح کیا گیا جن میں سندھ میں ہالا، چاوارمل اور گمبٹ فیصل آباد میں سمندری، راولپنڈی میں گوجر خان اور متعدد دیگر شہر شامل ہیں۔
مستقبل میں بینک کی برانچوں میں اضافہ پرتوجہ مرکوز کرتے ہوئے جے ایس بی ایل نے روایتی برانچوں سے ہٹ کر صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کی فراہمی کے لئے ڈیجیٹل اور مالی شمولیت کی راہ اختیار کی۔ جس کے نتیجہ میں جے ایس بینک کی موبائل ایپلی کیشن کے صارفین کی تعداد میں 72 فیصد اضافہ ہوا اور گزشتہ سال کے مقابلے میں ٹرانزیکشنز کے حجم میں 176 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا۔ بینک نے واٹس ایپ بینکنگ معاون جے ایس بوٹ کے استعمال میں بھی 148 فیصد اضافہ کا مشاہدہ کیا اہم ڈیجٹل خدمات کے لئے 2.6 ملین بار استعمال کیا گیا۔
جے ایس کے فن ٹیک پروگرام زندگی کے صارفین میں 2023 میں سالانہ بنیادوں مین 100 فیصد اضافہ ہوا جس سے صارفین کی تعداد 4.8 ملین ہوگئی، ٹرانزیکشن میں 200 فیصد جبکہ ٹرانزیکشنز کی مالیت میں 50 فیصد اضافہ ہوا۔۔یہ اضافہ جدید ترین پروڈکٹس کی پیشکشوں کا نتیجہ ہے جن میں ڈیجیٹل پیمنٹ لونز، سٹاکس، میوچل فنڈز، پریمیم ڈیبٹ کارڈ شامل ہے۔ اس کے علاوہ زندگی نمایاں بینکنگ بطور سروس اور اوپن بینکنگ سالوشن پرووائیڈر بنا۔
زندگی نے مالیاتی شعبہ پر اثرات مرتب کرنے کے علاوہ زندگی پرائز کے آغاز سے نوجوان انٹرپرینورز کو بااختیار بنایاجو ایک سالہ سماجی انٹرپرینورشپ پروگرام ہے جس میں 130 سے زائد یونیورسٹیوں میں 5 ہزار سٹارٹ اپس شامل ہیں۔
مارکیٹ کی کریڈٹ اور فوری فنڈز کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے جے ایس بینک نے اپنی پیش کشوں کو ازسرنو ترتیب دیا جس میں کیش بیک اور دیگر انعامات شامل ہیں جس کے باعث صارفین کی طرف سے خریداری میں 167 فیصد اور صارف کیخرچ کرنے کی شرح میں 80 فیصد اضافہ ہوا۔
جے ایس بینک ملک میں چند بڑے کارپوریٹ اداروں بشمول دراز، اسٹیٹ لائف انشورنس، اٹک پٹرولیم، نیسلے اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کو کارپوریٹ اور ایمپلائی بینکنگ حل فراہم کرنے کے لئے ایک باعتماد نام بنا۔