جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Nawaz Sharif retuning Pakistan

وطن واپسی: نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے

میاں محمد نواز شریف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
قائد مسلم لیگ سعودی عرب میں پانچ دن قیام کریں گے جس کے بعد وہ دبئی جائیں گے
مکہ مکرمہ 13 اکتوبر 2023: پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کئی برس کی خود ساختہ جلا وطنی کاٹنے کے بعد لندن سے پاکستان واپسی کا سفر شروع کر دیا ہے اور پہلے مرحلے میں عمرے کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے ۔

نواز شریف نے جمعرات کوسعودی عرب پہنچنے کے بعد ساتھیوں کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی۔میاں نواز شریف سعودی عرب میں پانچ دن قیام کریں گے جس کے بعد وہ دبئی جائیں گے اور وہاں سے21اکتوبر کو خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس آئیں گے۔

پاکستان میں ان کے استقبال کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئیں ہیں۔ نواز شریف دوبئی سے لاہور آئیں گے ۔

نواز شریف علاج کی غرض سے عمران خان کے دور حکومت میں 19 نومبر 2019 کولندن گئے تھے اور اب تقریبا تین برس کے بعد وطن واپس آرہے ہیں ۔

عمرے کی ادائیگی کے بعد مسلم لیگ ن کے سربراہ 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی جائیں گے۔ تین دن دوبئی میں قیام کے بعد وہ پارٹی پلان کے تحت پاکستان کا سفر کریں گے۔

نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو لے جانے والی پرواز کا نام ’’امید پاکستان‘‘ ہوگا جس میں تقریباً 150 مسافر سوار ہوں گے۔

سابق وزیراعظم، پارٹی اراکین اور صحافیوں کے ہمراہ 21 اکتوبر کو دبئی سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔ خصوصی پرواز لاہور پہنچے گی جہاں شریف مینار پاکستان پر ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔

About admin

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے