جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
SAOI

سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے انتخابات برائے2024-26

کراچی: 26 ستمبر 2024، سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے سالانہ انتخات برائے2024-26 میں احمد عظیم علوی بلامقابلہ صدر جبکہ خالد ریاض سینئر نائب اور محمد ریاض ڈھیڈھی نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ چیف کوآرڈینیٹر سلیم پاریکھ کی زیر صدارت 60 ویں سالانہ اجلاس عام میں چیئرمین الیکشن کمیشن محمد طارق یوسف نے نومنتخب عہدیداروں کی کامیابی کا اعلان کیا۔نو منتخب عہدیدار اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین یکم اکتوبر 2024 کو باضابطہ طور پر اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔اجلاس عام میں بزنس مین گروپ (بی ایم جی) کے چیئرمین اور سرپرست اعلیٰ سائٹ ایسوسی ایشن زبیر موتی والا نے بھی شرکت کی۔

ٍ نومنتخب صدر احمد عظیم علوی نے ممبران کے اعتماد پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور سبکدوش ہونے والے عہدیداروں کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے اہم چیلنجز بالخصوص خستہ حال انفراسٹرکچر اور سائٹ ایریا میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی جیسے اہم مسائل سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیتے ہوئے ممبران سے درخوست کی کہ وہ ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے دن بدن بگڑتے کاروباری حالات کا ادراک کرتے ہوئے ممبران کو یقین دلایا کہ وہ ممبران کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے دستیاب ہیں۔

چیف کوآرڈینیٹر سلیم پاریکھ نے نئے عہدیداروں کو مبارکباد دی اور سبکدوش صدر محمد کامران عربی، سینئر نائب صدر محمد حنیف توکل اور نائب صدر فرحان اشرفی کی خدمات کی تعریف کی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ بہت سے نوجوان پیشہ ور افراد منتخب ہوئے ہیں مگر سابقہ ایگزیکٹیو کمیٹی اور سینئر ممبران اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔چیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا نے نومنتخب عہدیداروں کا خیرمقدم کیا اور سبکدوش صدر محمد کامران عربی اور ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ کئی مسائل حل ہو چکے مگر صنعتوں کو اب بھی مسلسل نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔

سالانہ اجلاس میں معروف صنعتکار جاوید بلوانی، یونس بشیر، طارق یوسف، مجید عزیز، سکندر عمران، ذوالفقار چوہدری، محمد اقبال عربی، انور عزیز، عبدالہادی، عبدالرشید، ریاض الدین اور سلیم ناگریا، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر افتخار احمد شیخ، سینئر نائب صدر الطاف اے غفار، نائب صدر تنویر احمد باری، سیکرٹری جنرل بی ایم جی اے کیوخلیل، فباٹی کے سرپرست اعلیٰ مسرور علوی اور صدر رضا حسین کے علاوہ اجلاس عام میں شریک تمام اراکین نے سبکدوش عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا اور نومنتخب عہدیداران اور منتخب ایگزیکٹو کمیٹی اراکین کا خیرمقدم کیا جن میں محمد کامران لاکھانی، محمد ریاض ڈھیدھی، امان نسیم، محمد طاہر، عبدالرحمان فدا، جنید رحمان، احمد ذوالفقار چوہدری، احمد عظیم علوی، خالد ریاض، توصیف احمد، عظیم موتی والا اور احتشام رئیس شامل تھے۔

About Eisha

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے