بارسلونا(اسپین) 23 اکتوبر 2023: ہسپانوی باشندوں نے غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف بارسلونہ میں نہ صرف مظاہرہ کیا بلکہ اسرائیل کے ایک بڑے تاجر کے ہوٹل پر قبضہ کر کے فلسطینی پرچم لہرا دہیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے بارسلونا شہر میں ایک اسرائیلی کروڑ پتی کی ملکیت کورٹیس ہوٹل پر قبضہ کر لیا اور کافی دیر تک وہیں رہے۔ ایک گھنٹہ کے دوران ان کی خبریں مقامی میڈیا تک پہنچیں جس میں بتایا گیا کہ فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کی تعدادسینکڑوں مٰیں تھی۔
کورٹیس ہوٹل اسرائیلی بزنس مین ہیم تسف کی ملکیت ہے جو اسرائیل کے امیر ترین افراد میں 42 ویں نمبر پر ہیں۔ اس کا ذکر گزشتہ سال امریکی اقتصادی میگزین فوربز کی فہرست میں کیا گیا تھا۔ اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والے مشتعل افراد نے استقبالیہ ہال پر قبضہ کر لیا اور دیگر مقامات پر بھی پھیل گئے۔
مظاہرین نے بین الاقوامی جھنڈوں کو نیچے کردیا اور اس کی جگہ فلسطینی پرچم لہرا دیا۔اس کے بعد ان میں سے ایک بڑی تعداد نے بالکونیوں میں جا کر فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگائے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوجی مہم کی مذمت کی۔