کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا. جس کی صدارت وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے کی، اجلاس میں بورڈ کےممبران وزیر ثقافت سیدذوالفقارعلی شاہ،سیکریٹری زراعت،کین کمشنر، آبادگار بورڈ، چیمبرآف ایگریکلچر ندیم شاہ، محمود نواز شاہ، پاسما سمیت دیگر حکام شریک ہوئے، اجلاس میں گنے کے کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے حل پر بھی غور کیا گیا.
وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، سندھ حکومت کاشتکاروں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے گی، پیپلز پارٹی کا منشور ہے کہ کسان کو مضبوط کیا جائے گا. سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ گنے کے کاشتکاروں اور کسانوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی رکاوٹ کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا.