جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Dates

پہلے پاکستان انٹرنیشنل ڈیٹ پام فیسٹیول 2024 کا افتتاح

کراچی: 04 اکتوبر 2024، بروز ِاتوار کو کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ جناب مراد علی شاہ نے پہلے پاکستان انٹرنیشنل ڈیٹ پام فیسٹیول کا افتتاح کیا، اس موقع پر معزز گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر جناب حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی اور ڈاکٹر عبد الوہاب زید، سیکرٹری جنرل خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ فار ڈیٹ پام اینڈ ایگری کلچر انویشن کے ساتھ ساتھ سفارتی عملے کے ارکان، ماہرین اور کھجور کی کاشت کرنے والے ماہرین بھی موجود تھے۔


جناب مراد علی شاہ نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان مختلف سطحوں پر جاری تعاون پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ منصور بن زید النہیان، نائب وزیر اعظم اور پر یڈنشل کورٹ کے چیئرمین کا اس فیسٹیول یہ کے انعقاد میں تعاون پر شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ اس فیسٹیول سے پاکستان میں کھجور کی کاشت اور پیداوار کے شعبے کو فروغ دیا جا سکے۔

وزیر اعلی ٰ سندھ نے اُمید ظاہر کی کہ یہ فیسٹیول پاکستان کی وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور جنرل سیکرٹریٹ آف خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ کے درمیان ایک مفید تعاون کا آغا ز ہے جس سے غذائی تحفظ کو بہتر بنانے اور پائیدار ترقی کے حصول میں مددہوگی ۔


جناب حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پہلا پاکستان انٹرنیشنل ڈیٹ پام فیسٹیول دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کا مظہر ہے ، جو کہ صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زید النہیان اور وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب شہباز شریف، کی دانشمندانہ قیادت میں منعقد کیا جارہا ہے ۔


انھوں نے ایوارڈ کے جنرل سیکرٹریٹ کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں قومی ، علاقائی اور عالمی سطح پر کھجور کی کاشت اور پیداوار کے شعبے کو ترقی دینے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے ایوارڈ کی سترہ سال کی مسلسل کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور بتا یا کہ ہم متعدد بین الاقوامی کھجور کانفرنسوں اور کھجور کے فیسٹیولز کے انعقاد کا ذریعہ بن چکے ہیں ۔


ڈاکٹر عبد الوہاب زید ، سیکر ٹری جنرل آف خلیفہ انٹر نیشنل ایوارڈ فار ڈیٹ پام اینڈ ایگری کلچر انو یشن نے کہا کہ ہم نے کھجور کے فیسٹیولز کے انعقاد میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اب تک ہم متحدہ عرب امارات، مصر، اردن، سوڈان، موریطانیہ، مراکش، میکسیکو اور پاکستان میں 56 سے زیادہ فیسٹیولز منعقد کر چکے ہیں ۔

ڈاکٹر زید نے مزید کہاکہ پاکستان میں کھجوروں کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کے تمام علاقوں کے 85 کھجور کے کاشتکاروں اور پروڈیوسرز نے حصہ لیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک بین الاقوامی کھجور نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں 145 نمائش کنندگان شامل تھے، جو کہ متحدہ عرب امارات، مصر، موریطانیہ، اردن، مراکش، میکسیکو، اور پاکستان کی نمائندگی کر رہے تھے ۔

کھجور کے مقابلے کے فاتحین
پاکستانی کھجور کے مقابلے کے فاتحین کی اعزازی تقریب انتہائی خوشی کے ماحول میں منعقد ہوئی۔ جس کے نتائج مندرجہ ذیل ہیں :

زمرہ 1:
جناب عبد الحلیم میمن
پاکستان میں "عصیل” کھجور کی بہترین پیداوار

زمرہ 2:
جناب شمس الدین
پاکستان میں "دھکی” کھجور کی بہترین پیداوار

زمرہ 3:
جناب محمد جان
پاکستان میں "مزاوتی” کھجور کی بہترین پیداوار

زمرہ 4:
مسٹر اسحاق صالح مراد
پاکستان میں "بیگم جنگی” کھجور کی بہترین پیداوار

زمرہ 5:
جناب علی احمد کٹھوہار
پاکستان کا بہترین کھجور فارم
زمرہ 6:
جناب مقبول عالم نوری
پاکستانی کھجوروں سے بہترین غذائی مصنوعات

زمرہ 7:
جناب کلیم اللہ عباسی
پاکستان کی بہترین کھجور پروسیسنگ فیکٹری

زمرہ 8:
جناب گل رحمان
کھجور پر بہترین سائنسی تحقیق کا مقالہ

تین معزز شخصیات جنہوں نے پاکستان میں کھجور کی کاشت اور پیداوار کے شعبے میں خدمات سرانجام دیں، انہیں بھی اعزاز سے نوازا گیا:
1- معزز مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ سندھ
2- معزز کامران ٹیسوری، گورنر سندھ
3- معزز رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق

About Eisha

Check Also

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے