جمعرات , جنوری 9 2025
تازہ ترین
Chicken n Eggs

مرغی اور انڈوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

کراچی: سرد ہوائیں چلتے ہیں مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں فی درجن انڈے 400روپے میں فروخت ہونے لگے مرغی کی قیمت بھی بڑھ گئی فی کلو مرغی کا گوشت 620 روپے کلو فروخت ہونے لگا جبکہ صارفین کا کہنا ہے کہ انڈے اور مرغی من مانی قیمت پر فروخت ہورہے ہیں شہری انتظامیہ سرکاری نرخ کا اطلاق کرانے میں بری طرح ناکام ہے۔

صارفین کے مطابق شہر میں مرغی کی کسی دکان پر سرکاری پرائس لسٹ آویزاں نہیں اور نہ ہی انڈے سرکاری قیمت پر فروخت ہورہے ہیں۔ شہری انتظامیہ نے گراں فروشوں کو کھلی چھٹی دے دی ہے اور من مانی قیمتوں کو قانونی تحفظ دینے کے لیے مرغی کی قیمت کا سرکاری نرخ نامہ جاری کرنا روک دیا ہے۔کمشنر کراچی نے شہر میں انڈوں کی فی درجن خوردہ قیمت 290روپے مقرر کی تھی تاہم اس قیمت پر کبھی عمل درآمد نہیں ہوسکا۔

اس وقت بھی مرغی کے انڈے سرکاری قیمت سے 110روپے درجن زائد قیمت پر فروخت ہورہے ہیں۔دکانداروں نے بتایاکہ تھوک سطح پر مرغی اور انڈے کی قیمت بڑھ رہی ہے جو طلب و رسد کاتوازن خراب ہونے کا نتیجہ ہے، موسم سرد ہونے کی وجہ سے انڈے اور مرغی کی طلب بڑھ گئی ہے جس سے قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔

About admin

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے