پاکستان: شیل نے شیل پاکستان لمیٹڈ میں اکثریتی شیئر ہولڈنگ فروخت کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔
شیل پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ، شیل پی ایل سی (شیل) کا ذیلی ادارہ ہے، جس نے شیل پاکستان لمیٹڈ (ایس پی ایل) میں اپنے 77.42 فیصد اکثریتی شیئرز وافی انرجی ایل ایل سی کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ پیش رفت شیل کی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد موبلیٹی نیٹ ورک کو ہائی گریڈ کرنا ہے، اور اس کا اعلان پہلی بار جون 2023 میں کیپٹل مارکیٹس ڈے پر کیا گیا تھا۔
توقع ہے کہ ریگولیٹری منظوریوں سے مشروط یہ فروخت 2024 کی چوتھی سہ ماہی یعنی تک مکمل ہو جائے گی۔ جس کے بعد شیل برانڈ پاکستان میں برانڈ لائسنسنگ معاہدوں کی مدد سے قائم رہے گا اور صارفین کی رسائی شیل کے پریمیم فیول اور لبریکینٹ پورٹ فولیو تک ممکن رہے گی۔ ایس پی ایل پرعزم ہے کہ وہ محفوظ اور قابل اعتماد آپریشنز کی فراہمی جاری رکھے گا۔
ایس پی ایل کا پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ ہے، اور پاکستان میں اس کے مجموعی بزنس فوٹ پرنٹ میں 600 سے زائعد موبیلیٹی سائٹس، 10 فیول ٹرمینلز، ایک لیوبریکینٹ آئل بلیڈنگ پلانٹ اور پاک-عرب پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ میں 26 فیصد شیئر ہولڈنگ شامل ہے۔
وافی انرجی ایل ایل سی، اسیاد ہولڈنگ گروپ کا کُل ملکیتی الحاق ہے، جو مملکت سعودی عرب میں ایک سرکردہ فیول ریٹیلر کا مقام رکھتا ہے اور اس نے گزشتہ سال سعودی عرب میں شیل برانڈ کے تحت موبیلیٹی سائٹس آپریٹ کرنے کے لیے لائسنس کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔