نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی ہدایت پر کراچی انٹر بورڈ میں نتائج اور مالی بے ضابطگیوں سے متعلق مفصل تحقیقاتی رپورٹ موصول
وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی
کمیٹی میں چیئرمین چیف منسٹر انسپیکشن رفیق بھٹو ، اسپشل سیکریٹری محکمہ خزانہ شاہمیر بھٹو اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شہزاد عباسی شامل تھے
کمیٹی نے مالی بے ضابطگیوں اور نتائج میں ہیرا پھیری میں ملوث افسران کا تعین کیا
انکوائری کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ کو اپنے مینڈیٹ/ٹی او آرز کے مطابق سفارشات پیش کردی ہیں
کمیٹی نے ذمہ دار افسران کے خلاف تادیبی اور مجرمانہ کارروائی کی تجویز
انکوائری کمیٹی نے انٹر بورڈ کے افسران کے خلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی وجہ سے مالی بے ضابطگیوں میں ملوث ہونے کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کی سفارش کی ہے۔
انکوائری کمیٹی کا تمام غبن کیے گئے فنڈز اور وسائل کو درست مارک اپ کے ساتھ وصول کرنے کی بھی سفارش
کمیٹی نے پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین، پروفیسر نسیم احمد میمن، مسٹر کاشف صدیقی اور جناب عمران چشتی کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے،
مذکورہ افسران سالانہ امتحانات کے نتائج میں ٹیمپرنگ اور ہیرا پھیری میں ملوث پائے گئے ہیں
کمیٹی نے تعمیل کے مستحکم کلچر، رسک اسیسمنٹ ماحول اور بورڈ کے کنٹرول و بیرونی آڈٹ پر زور دیا ہے،
انکوائری کمیٹی نے 28 نومبر 2023 کو اجلاس بلایا اور اسکے متعدد اجلاس کئے ہیں،
کمیٹی نے انٹر بورڈ کراچی میں مالی بے ضابطگیوں کے الزام کی تحقیقات کے لیے محکمہ خزانہ (FD) سے مدد لینے کا فیصلہ کیا
کمیٹی نے انکوائری کیلئے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (ACE) کے افسران کو شامل کرنے کی تجویز کی
کمیٹی نے انکشاف کیا کہ انٹر بورڈ میں کوئی مناسب حساب کتاب رکھنے کا طریقہ کار نہیں، وزیراعلیٰ کو رپورٹ
انٹر بورڈ میں ڈیٹا اوورلیپنگ اور ڈپلیکیشن کا بہت زیادہ امکان ہے
اکاؤنٹنگ کو ایک دستی نظام کے تحت چلایا جارہا ہے اور یہ مکمل بھی نہیں ہے
انٹر بورڈ کے اکاؤنٹنگ سے متعلق کوئی مخصوص رجسٹر نہیں رکھا جا رہا ہے
انتظامیہ کے پاس دستیاب ریکارڈ صرف اخراجات کے بلز کی صورت میں ہیں جن کی اکاؤنٹنگ/ رپورٹنگ نہیں کی جا رہی
انٹر بورڈ انتظامیہ نے بتایا کہ انکے مختلف بینک اکاؤنٹس ہیں مختلف بینک اکاؤنٹس کھولنے سے قبل بورڈ آف گورنرز سے کوئی اجازت نہیں لی گئی، کمیٹی رپورٹ
قانون کے مطابق سرکاری پیسہ صرف منظور شدہ بینکوں میں ہی رکھا جاسکتا ہے
اکاؤنٹس آفیسر اور آڈٹ آفیسر نے بتایا کہ مختلف بینک اکاؤنٹس کھولنے پر بورڈ کی کوئی منظوری ریکارڈ پر موجود نہیں
یہ اقدام مالیاتی قواعد کی صریح خلاف ورزی ہے، بینک اکاؤنٹس کھولنے کی پیشگی اجازت درکار ہوتی ہے انٹر بورڈ کے بینک اکاؤنٹس میں پرائیویٹ کالجوں سے بڑی تعداد میں فیسیں وصول کی جاتی ہیں، کمیٹی رپورٹ
واضح رہے کہ ایگزامینرز، انویجیلیٹروں اور امتحان سے متعلق دیگر عملہ وغیرہ کے بلز علیحدہ ہیں
انٹر بورڈ میں اخراجات کو جانچنے کیلئے کوئی کنٹرول کرنے والا ٹول نہیں
انٹر بورڈ کو صوبائی حکومت کی جانب سے کسی جانچ پڑتال کے بغیر کھلی چھوٹ/صوابدیدی اختیارات حاصل ہیں،
سے قانون میں خاطر خواہ ترمیم نہیں کی گئی، تاہم زمینی حقائق یکسر بدل گئے ہیں
گزشتہ 60 سالوں میں آمدنی اور اخراجات کی مقدار میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے
بورڈ اپنے صوابدیدی مالی اختیارات کا استعمال کرتا ہے جوکہ عدالتی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے
عدالتی حکم کے مطابق عوام کی ایک ایک پائی و رقم کو مناسب و صحیح جگہ اور وقت پر خرچ کیا جانا چاہیے،
کمیٹی نے انٹر بورڈ کے قانی نظام نظرثانی اور ترامیم لانے کی سفارش کی ہے
انٹر بورڈ کے ملازمین کی تقرریوں، پروموشن، اپ گریڈیشن وغیرہ میں پائے جانے والے تضادات اور بے ضابطگیوں سے متعلق کمیٹی سفارشات
بورڈ کے قانون کے مطابق واضح نہیں کہ ترقی کس مخصوص کیڈر میں سے کی جائے گی
انٹر بورڈ ملازمین کی ترقی کا دارومدار بورڈ کی صوابدید پر کھلا چھوڑ دیا گیا ہے
انٹر بورڈ نے میرٹ پروموشنل اسکیم کے اصولوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے
بورڈ کے پاس مطلق صوابدیدی اختیارات موجود ہیں،
انٹر بورڈ نے مختلف آسامیوں پر تقرریاں و بھرتیاں قواعد وضع کیے بغیر کی ہیں
مختلف ملازمین کو رولز میں ترمیم کیے بغیر مذکورہ عہدے پر ترقی دی گئی ہے
انکوائری کمیٹی نے انٹر بورڈ کے مالیاتی قوانین میں ترمیم کی تجویز کی ہے
انکوائری کمیٹی نے ان سیکیورٹیز/ آلات میں سرمایہ کاری کی تجویز کی ہے
انکوائری کمیٹی نے پیشگی ادائیگیوں پر کنٹرول کرنے کی تجویز کی ہے
تمام بقایاجات و قابل وصول ایڈوانسز کی چھان بین اور ریکوری ہونی چاہیے، کمیٹی ارکان کا وزیراعلیٰ کو رپورٹ
کمیٹی ارکان نے انٹر بورڈ میں پروکیورمنٹ مینجمنٹ سسٹم قائم کرنے کی تجویز کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کمیٹی ارکان کا انٹر بورڈ میں بیئرر/اوپن چیک کی پریکٹس کو فور طور بند کرنے کی تجویز
انکوائری کمیٹی کا انٹر بورڈ کی تمام ادائیگیاں صرف کراسڈ چیک/پے آرڈر/بینک ڈرافٹ کے ذریعے کرنے کی تجویز