جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Gold

سونے کی آن لائن خرید و فروخت کیلئے پہلی باضابطہ کمپنی کا قیام


کراچی: پاکستان میں سونے کی آن لائن اور فزیکل خرید و فروخت کیلئے پہلی باضابطہ کمپنی قائم ہوگئی ہے، ملک کی پہلی بلین گولڈ و آن لائن ٹریڈنگ کمپنی کے قیام سے مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں سٹہ بازی کا خاتمہ ہوگا۔ سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان اور پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج کمپنی


کی جانب سے میسرز زکریا گولڈ کموڈٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کو ملک میں سونے کی آن لائن اور فزیکل خرید و فروخت کیلئے لائسنس جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد یہ کمپنی پاکستان میں سونے کی آن لائن اور فزیکل خرید و فروخت کا کام شروع کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔

اس حوالے سے کمپنی ترجمان نے بتایا کہ ایس ای سی پی اور پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج کی اجازت سے ملک کی اس پہلی آن لائن گولڈ ٹریڈنگ کے کمپنی کے قیام کے نتیجہ میں مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں سٹہ بازی او ر بلیک مارکیٹنگ کا خاتمہ ہوگا، انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں سونے کے یومیہ نرخ بھی اسی کمپنی کی جانب سے جاری کیے جائیں گے جبکہ سونے کے نرخوں کے اجراء کیلئے کمپنی کے دفتر کے باہر بڑی اسکرین بھی نصب کی گئی ہے، اس کمپنی کا باقاعدہ افتتاح منگل 30جنوری کو متحدہ عرب امارات کے معروف کاروباری گروپ بوعبداللہ گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین ڈاکٹر بو عبداللہ کرینگے جبکہ تقریب میں ایف بی آر اور کسٹم کے اعلیٰ افسران اور ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران سمیت کاروباری شخصیات بھی شریک ہوں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ چند ماہ قبل سونے کے نرخوں میں بے پناہ اضافہ دیکھا گیا تھا اور مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں سٹہ بازی اور بلیک مارکیٹنگ کی اطلاعات تھیں،جس پر موجود ہ نگراں حکومت نے ایف آئی اے،ایف بی آر اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی مدد سے موثر کاروائی کی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں سٹہ بازی اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا،توقع ہے کہ ملک میں سونے کی آن لائن خرید و فروخت کیلئے ایس ای سی پی اور پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج سے منظورہ شدہ کمپنی کے قیام کے بعد سونے کے نرخوں میں استحکام آئیگا اور مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں سٹہ بازی اور بلیک مارکیٹنگ کے رجحان کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

About admin

Check Also

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے