جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
TEXPO

پانچویں ٹیکسپو نمائش 23 اکتوبر سے ایکسپو سینٹر میں شروع ہوگی

کراچی: اکتوبر ٨، 2024: پاکستان کی ٹیکسٹائل اور چمڑے کی صنعت سے وابستہ پانچویں ٹیکسپو نمائش2024ءکراچی ایکسپو سینٹر میں23اکتوبر سے شروع ہو رہی ہے 3روزہ نمائش 25 اکتوبر تک جاری رہے گی نمائش میں ٹیکسٹائل اور چمڑے کے شعبے سے منسلک250سے زائد کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں ۔ ٹیکسٹائل اور چمڑے کی کمپنیاں اپنی جدید ترین مصنوعات کی نمائش کریں گی۔یہ ایونٹ پاکستانی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے درمیان بزنس ٹو بزنس رابطوں کو وسیع کرنے کے مواقع فراہم کرے گاجبکہ نمائش سے عالمی تجارتی روابط کو بھی فروغ ملے گا۔

پانچویں ٹیکسپو نمائش2024ءمیں سیمینارز بھی منعقد ہوں گے جس میں شرکاءشرکت کر سکیں گے اور موجودہ چیلنجوں اور ایجادات کے حوالے سے انہیں آگاہی حاصل ہو گی اس ایونٹ میں دو روزہ شاندار فیشن شو بھی پیش کیا جائے گا جس میں پاکستان بھر سے ٹاپ 20 فیشن ڈیزائنرز کی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی اورملک کے بھرکے ڈیزائن ٹیلنٹ اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ صنعتکاروں، اسٹیک ہولڈرز، اور مندوبین کے درمیان تعاون اور مکالمے کو فروغ دینے کے لیے ایک خصوصی نیٹ ورکنگ ڈنر کا اہتمام بھی ہو گا ۔

About Eisha

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے