جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
PIA Engineers

پی آئی اے انجینئرزکی عدم توجہ کے باعث فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر

کراچی: 16 ستمبر 2024، پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے)کے انجینئرز کی عدم توجہ کے باعث فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہے۔ذرائع کے مطابق روزانہ کی بنیادوں پر پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن طیاروں کی عدم دستیابی یا فنی خرابی کے باعث متاثر ہورہا ہے۔ کئی طیارے مرمت نہ ہونے کے باعث گراؤنڈ ہیں۔دبئی سے پشاور جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے284 نے فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔

طیارہ فنی خرابی کے باعث اتوار کی شب کراچی ایئرپورٹ اتارا گیا تھا۔ مسافروں کئی گھنٹے تک جہاز میں پہ بیٹھے رہے۔کئی گھنٹے گزرنے کے بعد مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے پشاور روانہ کیا گیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کے 19بوئنگ 777طیاروں میں سے صرف5طیارے اڑان بھر رہے ہیں۔ ایئر بس 320کے 17طیاروں میں سے صرف9آپریٹ کئے جارہے ہیں۔ پی آئی اے کی مبینہ نجکاری کے باعث انجینئرنگ کا شعبہ طیاروں کی مینٹننس پر توجہ نہیں دے رہا جبکہ پرزہ جات کی خریداری کے لیے پلاننگ بھی نہیں۔

About Eisha

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے