جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
PTCL Live Streaming ICC world Cup

پی ٹی سی ایل ’شوق‘کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے تمام میچ بغیر اشتہارات کے لائیو اسٹریم کرے گا

اسلام آباد۔ 06اکتوبر2023: صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے اپنے دیرینہ عزم کے تحت پی ٹی سی ایل اپنے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ‘شوق‘  (SHOQ) پر آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023  کے تمام میچز  کی اشتہارات کے بغیرلائیو اسٹریمنگ کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے پاکستانی شائقین  مکمل ہائی ڈیفینیشن (ایچ ڈی) میں اعلیٰ معیار اور بلا تعطل میچ  دیکھنے کے شاندار تجربے سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

پی ٹی سی ایل ’شوق‘ کے اس اقدام کا مقصد شائقین کرکٹ کے لیے میچ دیکھنے کے تجربے کو تبدیل کر نا ہے جس کے تحت بغیر اشتہارات کے گراؤنڈ ایکشن اور کمنٹری کا بلا تعطل سلسلہ جاری  رہے گا۔ ناظرین سائیڈ ایکشن بھی دیکھ سکیں گے ، جس میں اوور کے اختتام پر  فیلڈ کی ترتیب میں تبدیلی  اور کھلاڑیوں کے مابین بات چیت وغیرہ  شامل ہیں۔

’شوق‘ پلیٹ فارم کوئی  بھی اسمارٹ فون یا ڈیٹا نیٹ ورک استعمال کرنے والے  تمام ڈیٹا صارفین کے لئے دستیاب ہے ، تاکہ ہر کوئی ملک میں پہلی بار اپنے اینڈروئیڈ ٹی وی یا اپنی پسند کی ڈیجیٹل ڈیوائس پر بلا تعطل اشتہار سے پاک کرکٹ دیکھنے کے تجربے سے لطف اندوز ہوسکے۔ شوق  ایپ موبائل ڈیوائسز کے لیے گوگل پلے اور ایپ اسٹور پر دستیاب ہے جبکہ ویب یعنی کمپیوٹر  وغیرہ پر بھی اسے استعمال کیا جاسکتا  ہے۔

صارفین آسانی سے شوق ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں یا  براہ راست ویب پر اس تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور سروس کو سبسکرائب کرکے اسٹریمنگ شروع کرسکتے ہیں۔ شوق انتہائی کم قیمتوں پر اعلی معیار کا مواد اور اسٹریمنگ کا تجربہ فراہم کرتا ہے ۔ اپنی سہولت کے مطابق صارفین روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ لائٹ پیکجز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں جن کی قیمتیں بالترتیب 08 روپے، 42 روپے اور 120 روپے ہیں۔ ادائیگیاں یوفون 4Gریچارج، ایزی پیسہ اور ویزا کارڈز سمیت متعدد پلیٹ فارمز کے ذریعے کی جاسکتی ہیں۔ یہ سبسکرپشن یوفون 4G ڈیٹا بنڈلز اور پی ٹی سی ایل کواڈ پلے بنڈلز کے حصے کے طور پر بھی حاصل کی جاسکتی ہے ، جو پی ٹی سی ایل اور یوفون 4Gصارفین کے لیے ایک  اضافی سہولت  ہے۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے میچوں کے علاوہ شوق وارنر برادرز ، پیراماؤنٹ اورٹووینٹی ایتھ سنچری  فاکس جیسے معروف  ہالی ووڈ اسٹوڈیوز سے میڈیا اور تفریحی مواد ، بلاک بسٹر فلموں اور سیزنز کے بڑے اور متنوع مجموعے تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ایک سو سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مقامی اور بین الاقوامی لائیو ٹی وی چینلز، پاکستانی فلموں اور اوریجنلز تک بھی رسائی دیتا ہے  تاکہ پورے خاندان کی تفریحی ضروریات کو باآسانی  پورا کیا جا سکے۔

About Eisha

Check Also

Arshad Nadeem

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم 4 سال کیلئے اوپو پاکستان کے کوالٹی ایمبیسیڈر نامزد

کراچی(این این آئی)معروف عالمی اسمارٹ فون برانڈ اوپو نے آج باضابطہ طور پر پاکستان کے …

Arshad Nadeem

میزان بینک نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو اعزاز سے نوازا

کراچی: پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ اور جیولن تھرو میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو …

ILT

آئی ایل ٹی 20 کا فائنل دبئی اور ایم آئی ایمریٹس کے درمیان ہوگا

شارجہ: (16 فروری 2024) شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی 20 سیزن …

Young Tenis Player

جوان ٹینس پلئیر اسلام آباد میں انتقال کرگئیں

کراچی: کراچی سے تعلق رکھنے والی نوجوان ٹینس پلئیر زینب علی نقوی اسلام آباد میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے