جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
SBCA

سندھ حکومت کو اربوں ریونیو دینے والے ادارے میں طبی سہولیات کا فقدان

کراچی: 25 ستمبر 2024، سندھ حکومت کو سب سے زیادہ ریونیو فراہم کرنے والے بلدیاتی ادارے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ملازمین علاج و معالجے سے محروم ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی وہ واحد بلدیاتی ادارہ ہے جو صوبائی حکومت کو ریونیو کی مد میں اربوں روپے فراہم کرتا ہے مگر اس دارے کے ملازمین اب اپنے علاج و معالجے کیلیے رل گئے ہیں۔سب سے زیادہ ریونیو بنانے والا ادارہ ہونے کے باوجود ایس بی سی اے کے مرکزی دفتر میں بلڈ پریشر، شوگر ٹیسٹ تک کی سہولیات میسر نہیں جبکہ حیران کن امر یہ ہے کہ ذرائع نے بتایا کہ اتھارٹی کے اکاؤنٹ میں اس وقت بھی اربوں روپے کے فنڈز موجود ہیں اور ادارہ خسارے میں بھی نہیں ہے۔

جہاں ایک طرف مرکزی دفتر میں کوئی طبی سہولت موجود نہیں وہیں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی انتظامیہ نے اسپتالوں کو پینل سے نکال دیا ہے جس کے باعث ملازمین اب اپنی جیب سے مہنگے علاج کروانے پر مجبور ہیں جبکہ انہیں اس مد میں واجبات بھی ادا نہیں کیے جارہے۔میڈیکل واجبات کے پیسے نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین شدید مشکلات کا شکار ہیں اور وہ علاج کیلیے در در ٹھوکریں بھی کھانے پر مجبور ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ چند روز قبل ایک افسر دوران ڈیوٹی مرکزی دفتر میں ہارٹ اٹیک کا شکار ہوا اور طبی سہولیات کے فقدان کے باعث وہ انتقال کرگیا تھا۔

ملازمین کے مطابق اچانک طبیعت خراب ہونے کی صورت میں کوئی ہنگامی طبی امداد دینے کی سہولت تک موجود نہیں ہے۔گزشتہ دنوں ہارٹ اٹیک کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے افسر جمیل بھٹی کی دعائیہ تقریب میں ملازمین ڈی جی ایس بی سی اے کے سامنے شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ملازمین کے علاج معالجہ کی سہولت کو دوبارہ بحال کیا جائے، تمام بڑے اسپتالوں کو ماضی کی طرح پینل پرلایا جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایس بی سی اے میں چیف میڈیکل آفیسر دفترمیں موجود نہیں ہو تے اورنا ہی ایس بی سی اے کے مرکزی دفتر میں طبی سہولیات میسر ہے جس کی وجہ سے ملا زمین شدید مشکلا ت کا شکا رہیں۔اس حوالے ڈی جی ایس بی سی اے سے موقف لینے کے لئے فون کیا تو انہوں کال ریسیو نہیں کی جس کی وجہ سے ان موقف شامل نہیں کیاجا سکا۔

About Eisha

Check Also

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے