لاہور: دسمبر 2022کے مقابلے دسمبر 2023 میں پاکستان کیآئی ٹی سیکٹر کی برآمدات 23 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک ماہ میں آئی ٹی کی برآمدات دسمبر 2023 میں 30 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ گزشتہ بارہ ماہ میں اوسط آئی ٹی کی برآمدات 22 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں۔
حکومتی اور اسٹیٹ بینک کے اقدامات کی بدولت آئی ٹی کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق آئی ٹی ایکسپوٹرز کو اسپییشلائزڈ فارن کرنسی اکاونٹس کی لمٹ 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کرنا سبب بنا، روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کئے جانے والے اقدامات کے بھی مثبت اثرات ہوئے، روپے کی قدر میں استحکام ہونے کی وجہ سے آئی ٹی کی برآمدات کی رقم کی آمد بھی بڑھی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رواں مالی سال پہلے 6 ماہ میں آئی ٹی کی برآمدات 9 فیصد اضافے سے 1 ارب 50 کروڑ ڈالر رہیں۔
گزشتہ مالی سال پہلے 6 ماہ میں آئی ٹی کی برآمدات 1 ارب 30 کروڑ ڈالر تھی، حکومت نے حال ہی میں پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈز کے بھی مثبت اثرات ہوئے۔ ہر سال اسٹارٹ اپس میں ایکویٹی فری کیپیٹل کے طور پر 2 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔