جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
FBR

ستمبر میں ڈیڑھ سو ارب روپے کا شارٹ فال متوقع

کراچی: 21 ستمبر 2024، ستمبر میں ڈیڑھ سو ارب روپے کا شارٹ فال متوقع ہے جس کے لیے تقریبا 1 ٹریلین روپے کے منی بجٹ کی تجویز دی گئی۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق 2 ماہ کا ریونیو شارٹ فال اڑھائی سو ارب روپے سے تجاوز کرنے کا خدشہ ہے، 12970 ارب روپے کا ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے رواں ماہ کیلئے 11 سو ارب روپے ٹارگٹ ہے۔ذرائع ایف بی آرکے مطابق آئندہ منی بجٹ میں سیلز ٹیکس استثنیٰ ختم اور ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جا سکتا، رواں ماہ ختم ہونے کے بعد ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے کسی بھی وقت منی بجٹ آ سکتا۔

ایف بی آر اگست کا شارٹ فال پورا کرنے کی بجائے ستمبر کا ہدف بھی حاصل نہیں کرسکے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ستمبر میں ابھی تک تقریبا ساڑھے 4 سو ارب روپے سے زائد جمع کر سکا ہے۔ستمبر کے اختتام تک ایف بی آر ساڑھے 9 سو ارب روپے کے لگ بھگ ٹیکس جمع کر سکے گا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اگست اور ستمبر 2 ماہ کا ریونیو شارٹ فال تقریبا اڑھائی سو ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔

ایف بی آر میں انٹرنل اسسمنٹ کیمطابق ہر ماہ ریونیو شارٹ فال آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ہر ماہ ریونیو شارٹ کے باعث مالی سال کے اختتام تک ٹیکس ہدف حاصل نہیں کیا جا سکے گا۔ منی بجٹ میں فی الحال سیلز ٹیکس استثنی ختم اور ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی تجاویز زیرغور ہے۔سیلز ٹیکس استثنیٰ ختم کرکے یکساں سیلز ٹیکس اسٹینڈرڈ شرح کے لحاظ سے عائد کرنے کی تجویز دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کیساتھ طے شدہ اہداف کیمطابق ریونیو شارٹ فال کی کوئی گنجائش نہیں ہے، ٹیکس نیٹ بڑھا کر اضافہ ٹیکس حاصل کرنے کی بجائے ٹیکس دہندگان پر مزید بوجھ ڈالا جائے گا۔

About Eisha

Check Also

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے