کراچی 4 اکتوبر 2023: فیفا ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائڈ رآونڈ کے لئے پی ایف ایف نے کوالیفائرز کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کردیا
گرین شرٹس کی پہلی آزمائش کمبوڈیا کے خلاف ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر میچز میں ہوگی ۔قومی ٹیم اوے لیگ کھیلنے کمبوڈیا جائے گی مقابلہ 12 اکتوبر کو شیڈول ہے ہوم میچ 17 اکتوبر کو ہوگا جبکہ پہلا
پاکستان کے منتخب سکواڈ میں گول کیپرز عثمان علی، سلمان الحق اور یوسف بٹ ڈیفینڈرز مامون موسیٰ خان، محب اللہ، سہیل خان، جنید شاہ، علی خان نیازی، راؤ عمر حیات، عبداللہ اقبال اور عیسیٰ سلیمان، مڈفیلڈرز عالمگیر غازی، علی عزیر، رجب علی، نظام الدین، ہارون حامد اور راہس نبی فارورڈز ولید خان، محمد وحید، یوسف، فرید خان، عبدالصمد، اوتس خان، معین احمد اور شائق دوست شامل ہیں۔