جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین

ٹک ٹاک نے سالانہ ٹک ٹاک 2023 رپورٹ جاری کردی

لاہور: ٹک ٹاک نے سالانہ ٹک ٹاک 2023 رپورٹ جاری کردی، جو اس کی عالمی کمیونیٹی کا جشن مناتی سالانہ ایئر-اینڈ رپوڑٹ ہے جس میں وہ پاکستان اور دنیا بھر میں سال 2023 کے یادگار ترین ٹرینڈز،کریئٹرز اور لمحات کی طرف ایک نگاہ گذارتے ہیں۔

2023 وہ سال تھا جب ہم نے ایک یا شاید دو نئے لائف ہیک سیکھیں، دل کھول کر ہنسیں اور رومن ایمپائر کے بارے میں مسلسل سوچتے رہے ۔ اس پورے سال ہماری 1 بلین سے زائعد افراد پر مشتمل عالمی کمیونیٹی نے ٹک ٹاک پر جڑے رہنا جاری رکھا اور ثقافت پر مثبت اثرات مرتب کرنے کے ساتھ زندگیوں کو متاثر کرتے رہے۔

مستند ریسیپیز سے لے کر محضوض کن اسکٹس، تھرو بیک ٹریکس اور پھلتے پھولتے اسمال بزنسز تک، ٹک ٹاک کمیونٹی نے 2023 کے دوران آتھینٹیسیٹی کریئیٹ کرنا، اُس سے جُڑنا اور سرہانا جاری رکھا۔ پورے پاکستان میں ٹک ٹاک کمیونٹی نے، فنی اسکٹس سے لے کر روزمرہ کی زندگی کے ہیکس سیکھنے، ذہنی اور جسمانی صحت کے بارے میں آگاہی، نئی اسکلز سیکھنا، فیشن ٹرینڈز فالو کرنا، اور پوشیدہ مقامات اور لذیذ کھانوں کی ترکیبیں تلاش کی۔

"ایئر آن ٹک ٹاک 2023 ہمارے لیے سال بھر میں ٹک ٹاک پر پیش آنے والے کچھ شاندار لمحات کو اعزاز دینے کا طرز ہے۔ یہ ایسی کہانیوں کا جائزہ ہے جس نے دنیا بھر میں 1 بلین سے زیادہ لوگوں کو متاثر کیا، تفریح فراہم کی اور تعلیم سے آراستہ کیا۔ ہماری کمیونٹی میں خوشیاں لانے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو ہمارے ساتھ بانٹنے کے ایک اور سال کا شکریہ۔” ایڈم پریسر، ہیڈ آف آپریشنز، ٹک ٹاک نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ٹک ٹاک میں پاکستان کے لیے کانٹینٹ آپریشنز اور مارکیٹنگ ہیڈ سیف مجاہد نے کہا، ” جیسے کہ ہم ایئر آن ٹک ٹاک 2023 سامنے لارہے ہیں، یہ ہماری پاکستانی کمیونٹی کی منفرد تخلیقی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ اسپورٹس کانٹینٹ کو شامل کرنے سے لے کر بصیرت انگیز لائف ہیکس تک ٹک ٹاک مستند اظہار اور مثبت اثرات کا ایک پلیٹ فارم رہا ہے۔ ٹِک ٹاک کو کنکشن اور انسپیریشن کا جائے وقوع بنانے کے لیے پاکستان کا شکریہ۔ ہنسی اور کریئیٹیویٹی کے نام ایک اور سال مبارک!”

پاکستان میں ایئر آن ٹک ٹاک کی مزید تقریبات ،  بشمول   لاہور میں جلد آنے والا ایئر آن ٹک ٹاک 2023  ایوینٹ دیکھنے کے لیے ساتھ بنے رہیں۔ 

ہمارے ساتھ شامل ہو جائے اور سب سے یادگار ٹرینڈز، کریئٹرز اور اپنی کمیونٹی کے ساتھ گذارے ہوئے لمحات پر نگاہ ڈالتے ہوئے یادوں کے سفر پر چلتے ہوئے ایک ناقابل یقین سال کا جائزہ لیں جس نے ہمیں سیکھتے، ہنستے، متاثر کرنے، امیجین کرنے، تفریح کرنے اور ایکسپلور کرتے ہوئے دیکھا – ٹک ٹاک پر #YearOnTikTok سرچ کریں یا نیوز روم پوسٹ کے ذریعے اس سال کے سب سے یادگار ٹرینڈز، کریئٹرز اور ہماری کمیونٹی کے ساتھ لمحات ایک بار پھر ملاخط کریں۔

پاکستان میں سال 2023 میں ٹک ٹاک پر بنایا گیا سرفہرست کانٹنٹ

فار یو#ForYou فیوز: 2023 کی مشہور وڈیوز

2023 میں، ٹریندینگ کانٹینٹ نے بلخصوص انٹرٹینمنٹ، لائف اسٹائل اور تعلیم اور اسپورٹس کیٹیگریز میں پوری دنیا کی فور یو فیڈز پر قبضہ جمائے رکھا ۔ پاکستان میں، فنی اسکٹس بائے مومن ثاقب، ڈلیشیس ریسیپیز بائے شیف سمیع اللہ اور بیوٹی لُکس بائے سیدہ طوبہ فار ہر شوز نے سب کی فیورٹ لسٹ میں جگہ بنائی۔ سب سے زیادہ مقبول ویڈیوز اور ٹرینڈز دریافت کرنے کے لیے آگے پڑھتے رہیں جنہیں دیکھ سب نے کہا ‘کیا آپ نے اس سال اُس موضوع پر یہ ٹک ٹاک دیکھا’

  1. @mominsaqib: مومن ثاقب نے ایشیا کپ ٹور کے دوران ہندوستان کی جیکولین فرنینڈس سے ملاقات کی۔
  2. @syedatubaaofficial: طوبہ انور نے شو کے لیے کی گئی اپنی نئی لُک ریویل کی۔
  3. @samiullahfoodsecrets: شیف سمیع اللہ نے رمضان کے لیے کیما کچوری کی ترکیب بتائی۔
  4. @adeelchaudry1: عدیل چوہدری نے ‘نبیز’ نام کی ڈیٹوکس ڈرنک کی ترکیب شیئر کی جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پسندیدہ مشروب اور سنت نبوی ہے۔
  5. @pcb: ورلڈ کپ کے دوران حارث رؤف کی ویرات کوہلی سے ملاقات

پلے لسٹ:

دلکش پاپ ٹونز سے لے کر کم بیک ٹریک تک، ٹک ٹاک فنکاروں نے ہمیں 2023 کا ساؤنڈ ٹریک دیا۔ اس سال کا سب سے مقبول گانا FIFTY FIFTY کا Cupid – Twin Ver – Sped Up Version تھا۔ والیوم کو بڑھائیں اور ٹک ٹاک کے سال کے سب سے مشہور گانے ملاخط کریں۔

  1. Lagty Masoom – Zille Huma: حیرت انگیز 4.6 ملین کریئشنز کے ساتھ، زِل ہما کا "لگتے معصوم” پاکستان کے لیے 2023 میں ٹک ٹاک پر راج کرنے والے ترانے کے طور پر سامنے آیا۔ اس ابھرتی ہوئی فنکار نے اپنے گانے کو ٹک ٹاک کے ٹرینڈز کی زینت تک پہنچاتے ہوئے اعلیٰ کانٹینٹ کے ہمراہ اپنا نام جوڑ لیا ہے۔
  2. Chana Tera Shukriyaa – Tanveer Anjum: تنویر انجم کا شبنم مجید کے ساتھ اس محبت بھرے پنجابی گیت پر اشتراک نے ٹک ٹاک کے کانٹینٹ کریئٹرز میں مقبولیت حاصل کی ہے۔ دل گرما دینے والے بول نے اس گانے کو سب کا پسندیدہ بنا کر 3.8 ملین سے زیادہ ویڈیوز پر اپنا اثر چھورا۔
  3. Teri Nazron K Sadqay – Zille Huma: مقبول ٹی وی سیریل "روپوش” سے او ایس ٹی کی زیل ہما کی پیش کش نے 3.6 ملین ویڈیوز پر اپنا جادو چلا کر ٹک ٹاک پر طوفان برپا کردیا۔ ٹرینڈنگ اشعار "تیری نظروں کے صدقے” کے ساتھ نام بدل کر گانا ایک وائرل سنسیشن بن گیا۔
  4. Pakistan Zindabad (ISPR) – Sahir Ali Bagga & ISPR Official: آئی ایس پی آر کے تعاون سے ساحر علی بگا کی پیش کش، یہ حب الوطنی کا ترانہ پاکستان کے محافظوں کی لگن کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ ابتدائی طور پر 2019 میں ریلیز ہونے والے اس گانے نے 2023 میں ٹک ٹاک پر مقبولیت حاصل کی، جس میں ملک اور اس کی مسلح افواج سے محبت کو ظاہر کرنے والی 3.1 ملین سے زیادہ ویڈیوز سامنے آئی۔
  5. Zaroori Tha – Rahat Fateh Ali Khan: البم "بیک 2 لو” کے راحت فتح علی خان کے دل چھوتے ٹریک نے ٹک ٹاک پر ایک بار پھر مقبولیت حاصل کی جس کے نتیجے میں 3 ملین ویڈیوز سامنے آئی۔ گانا "ضروری تھا” کی جذباتی دھن نے ایک بار پھر سننے والوں کو مسحور کر دیا۔
  6. Eid – Mehmood J & Zille Huma: عید کی خوشی میں ریلیز کیا گیا، یہ فیسٹول ٹریک کریئٹرز کا من پسند بن کر سامنے آیا جو انہوں نے اپنے فالوورز اور دوستوں کو "عید کی مبارکباد” دینے کے لیے استعمال کیا۔ اس گانے کی خوشیاں بکھیرتی بیٹز پر 3 ملین سے زیادہ ویڈیوز بنائے گئے تھے۔
  7. Chaal – Dr Zeus & Rahat Fateh Ali Khan: راحت فتح علی خان اور پنجابی موسیقی کے ماہر ڈاکٹر زیوس کے اشتراک سے 2022 کی پنجابی ہٹ، "چال” نے 2.5 ملین سے زیادہ ٹک ٹاک کانٹینٹ کریئٹرز کے لیے وائب دے کر اسے چارٹ ٹاپر بنا دیا۔راحت فتح علی خان اور پنجابی موسیقی کے ماہر ڈاکٹر زیوس کے اشتراک سے 2022 کی پنجابی ہٹ، "چال” نے 2.5 ملین سے زیادہ ٹک ٹاک کانٹینٹ کریئٹرز کے لیے وائب دے کر اسے چارٹ ٹاپر بنا دیا۔
  8. Kahani Suno 2.0 – Kaifi Khalil: "کان یاری” شہرت کے عالمی سطح پر مشہور فنکار کیفی خلیل نے اپنے فینز کو ایک اور جواہر دیا۔ اس ٹریک نے دنیا بھر کے شائقین کے دلوں میں مقام بنا کر 2 ملین سے زیادہ ٹک ٹاک ویڈیوز میں جگہ بنائی۔
  9. Amplifier (Slowed & Reverb) – Imran Khan & Sarthak Pandey: عمران خان کا 2008 کی ہٹ "ایمپلیفائر” نے 2023 میں سارتھک پانڈے کے "سلوڈ اینڈ ریورب” ورژن کے ساتھ دوبارہ سامنے آیا۔ اس ریمکس نے 1.7 ملین سے زیادہ ویڈیوز کی کریئشن کو متاثر کیا، جو اس آئکونک ٹریک کی صدا بہار اہمیت کو ثابت کرتا ہے۔

بیک تھرو سٹارز: 2023 کے مشہور ہونے والے کریئٹرز، مشہور شخصیات، اور فنکار

ہر دن ٹک ٹاک پر ایک نیا ستارہ اُبھررہا ہے۔ اس سال، ہمیں تمام کریئیٹرز نے متاثر اور محضوظ کیا۔ حمنا زاہد جو سموسی کے نام سے جانی جاتی ہیں، اپنی میک اپ کی مہارتوں اور ٹرانزیشن کے ذریعے ہر کسی کو حیران کرتی ہے، بلال حسن جو mystapaki کے نام سی جانے جاتے ہیں، پاکستان کے خفیہ علاقے دریافت کرتے ہیں، اور ہمایل عتیق جو ٹک ٹاک کمیونٹی کے لئے فیشن ٹرینڈز پیش کرتی ہیں۔ مندرجہ ذیل وہ کریئیٹرز، مشہور شخصیات اور فنکار ہیں جنہوں نے ٹک ٹاک پر 2023 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

  1. @samosiiii: کوسپلے اور ٹرانزیشن ویڈیو بناتی ہیں
  2. @mystapaki: پاکستان کے خفیہ علاقے دریافت کرتے ہیں
  3. @hemayalattique: پاکستان میں نئے فیشن ٹرینڈز دکھاتی ہیں
  4. @anushaesays: گھر کی سجاوٹ کے طریقے دکھاتی ہیں
  5. @osamahnasir: ملک بھر میں مزیدار کھانوں کو دریافت کرتے ہیں
  6. @zenith.irfan: ایک لڑکی جو ملک بھر میں بائیک پر سیر کرتی ہے اور خوبصورتی کو دریافت کرتی ہیں

ہٹ مہکرز: ٹک ٹاک پر 2023 کے مشہور فنکار

ٹک ٹاک ایک موسیقی کے کھیل کا میدان ہے جہاں فنکار اور نغمہ نگار ثقافت سے ٹریکس اور رجحانات کو آگے بڑھانے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔ 2023 میں، ہمارے پاس یہ فنکار چارٹ میں سرفہرست رہے، جن میں حریم راشد (@hareemrashidd)، کیفی خلیل (@kaifikhalil)، سمیع رشید (@samirasheedofficial)، AUR the Band (@aurmusic)، Shae Gill (@shaegilll)، علی ظفر (@ali_zafar) اور عاصم اظہر (@asimazhar) شامل ہیں۔ مندرجہ ذیل وہ مقبول ترین فنکار ہیں جن کے گانوں نے 2023 میں ہمارے کانوں اور فار یو فیڈز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

  1. Hareem Rashid (@hareemrashidd): اُبھرتی ہوئی پاکستانی فنکارہ حریم راشد نے پلیٹ فارم پر اپنے اوریجنل گانوں سے ٹک ٹاک کمیونیٹی کو مسحور کر کے وسیع پیمانے پر پہچان حاصل کی ہے۔ حریم راشد کے ٹک ٹاک پر 1.8 ملین فالورز ہیں جنہوں نے 32.4 ملین مرتبہ انکی ویڈیوز دیکھی.
  2. Ali Zafar (@ali_zafar): ورسٹائل علی ظفر، جو بطور پاکستانی گلوکار، نغمہ نگار، اداکار، ماڈل، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر، اور پینٹر کے لیے مشہور ہیں، نے اس سال ٹک ٹاک پر دھوم مچا دی۔ ڈینی زی کے ساتھ "سُشی” پر ان کے تعاون نے حیرت انگیز طور پر 22 ملین ویوز اکٹھی کیں، ان کے 1.3 ملین فالوئرز حاصل کیے اور اپنی ڈیجیٹل موجودگی کو مستحکم بنایا.
  3. Sanam Marvi (@thesanammarvi): پاکستانی فوک اور صوفی موسیقی کی دلکش پیش کرنے والی مشہور، صنم ماروی نے ٹک ٹاک پر نئی اوڈیئنس کو متاثر کیا۔ انہوں نے ٹک ٹاک پر 996k سے زیادہ فالوورز اور 26 ملین وییوز حاصل کیئے۔ سندھی، پنجابی اور بلوچی زبانوں میں گائے ہوئے گانے پورے پلیٹ فارم پر گونجتے ہیں۔
  4. Kaifi Khalil (@kaifikhalil): "کنا یاری” کے لیے مشہور عالمی سنسنی کیفی خلیل نے "کہانی سنو 2.0” کے ساتھ اپنے ہٹ گانے کو دوبارہ پیش کیا، جس نے ٹک ٹاک کی اوڈیئنس کو متاثر کیا۔ تجدید شدہ ورژن سے انہوں نے 810k سے زیادہ فالوئرز حاصل کیے اور حیرت انگیز 46 ملین ویڈیو ویوز، جو کہ ایک اہم ڈیجیٹل فتح کی مثال ہے۔
  5. Asim Azhar (@asimazhar): پاکستانی گلوکار، نغمہ نگار، موسیقار، اور اداکار عاصم اظہر نے ہٹ گانے ‘درد’ سے اپنی ٹک ٹاک کی اہمیت کو برقرار رکھا۔ 525k سے زیادہ فالوورز اور 50 لاکھ سے زیادہ ویڈیو ویوز کے ساتھ، اظہر کا میوزیکل سفر مداحوں میں گونجتا رہتا ہے۔
  6. Sahir Ali Bagga (@sahiralibagga1): لاہور سے تعلق رکھنے والے گلوکار، میوزک ڈائریکٹر اور کمپوزر ساحر علی بگا نے "پاکستان زندہ باد (آئی ایس پی آر)” سے ٹک ٹاک شہرت حاصل کی۔ اس کے تعاون سے انہوں نے 475k سے زیادہ فالوئرز اور متاثر کن 3.2 ملین ویڈیو ویوز حاصل کیے، جو پلیٹ فارم پر اپنے اثر و رسوخ کو ظاہر کرتا ہے۔
  7. Sami Rasheed (@samirasheedofficial): پاکستانی گلوکار اور ٹک ٹاک کانٹینٹ کریئٹر سمیع رشید پلیٹ فارم پر ایک قابل ذکر شخصیت بن گئے ہیں۔ 325k سے زیادہ فالوئرز اور 122 ملین ویڈیو ویوز کے ساتھ، رشید کی موسیقی کی صلاحیت ٹک ٹاک کے متنوع آڈیئنس میں مقبول ہے۔
  8. Khudgharz (@khudgharzofficial): کراچی میں سڑک کے کنارے چائے کے ڈھابے سے ابھرتے ہوئے آل بوائز میوزک بینڈ "خدارز” ایک عالمی سنسنی بن گیا ہے۔ 210k فالوورز اور 11 ملین سے زیادہ ویڈیو ویوز حاصل کرتے ہوئے، ان کا ٹک ٹاک کا سفر بنادی سطح پر موجود ٹیلنٹ کی طاقت کی مثال دیتا ہے۔
  9. AUR the Band (@aurmusic): ٹک ٹاک پر سب سے کم عمر میوزیکل سنسیشن،”AUR the band”نے اپنے ہٹ ‘تو ہے کہاں’ سے پہچان حاصل کی۔ ٹاک ٹاک پرنواسی ہزار سے زیادہ فالوئرز اور 40 ملین ویڈیو ویوز کے ساتھ، یہ تینوں تیزی سے سب کے پسندیدہ بن گئے ہیں
  10. Shae Gill (@shaegilll): ہٹ "پسوری” کے ساتھ عالمی مقبولیت کی لہر پر سوار، شائی گل اب پاکستان میں سرفہرست فنکار ہیں۔ 67k سے زیادہ فالوئرز اور 522k سے زیادہ ویڈیو ویوز کے ساتھ، ٹک ٹاک پر انکے نئے گانے ‘سکون’ کا اعلان انکی مسلسل کامیابی کا صبوت ہے

لوڈ بائے لوکلز: چھوٹے کاروبار جنہوں نے 2023 میں متاثر کیا

ٹک ٹاک ایک ایسی جگہ ہے جہاں آپ چھوٹی سی چیز سے شروعات کرسکتے ہیں ، لیکن سوچیں – اور کچھ بڑا حاصل کریں۔یہ ہمارے چھوٹے کاروباری مالکان سے بہتر کوئی نہیں جانتا جنہوں نے واقعی 2023 میں ہماری کمیونٹی کے مثبت اثرات کو محسوس کیا۔ #SMB اور #SmallBusiness، #TikTokShop جیسے ٹرینڈنگ ہیش ٹیگز کی بدولت، ہم نے مقامی کاروبار، جیسے کے سکردو ویلی (@skarduvalley) دریافت کیے ۔ 2023 میں ہمیں متاثر کرنے والے سب سے پیارے کریئیٹرز میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں۔

  1. @skarduvalley: وادی سکردو میں ایک مقامی ٹور گائیڈ اور ریزورٹ
  2. @ranahamzasaiff: گھومو پاکستان مہم کے تحت مقامی پکوانوں کی تلاش
  3. @irfanjunejo: کھانے کے چھوٹے کاروبار دریافت کرنا
  4. @patangeer: ایک مقامی گائیڈ جو مسافروں کو بہترین ٹپس دیتا ہے۔
  5. @wildlensbyabrar: پاکستان کی مختلف ثقافتوں کو دیکھنے کے لیے موٹر سائیکل پر دور دراز علاقوں کا سفر
  6. @igenesports: ٹک ٹاک پر GamingOnTikTok نے IGEN کی گیمنگ مہم شروع کرنے میں مدد کی۔
  7. @angreziwala: انگریزی پڑھاتے ہیں اور کمیونٹی کو کتابیں تجویز کرتے ہیں۔
  8. @s3baller: فٹ بال کی ٹرکس دکھاتا اور سکھاتا ہے۔

لرن آن ٹک ٹاک:

بے شمار تعلیمی کانٹینٹ کے ساتھ، ہم ٹک ٹاک پر اسکرول کرتے وقت سیکھتے ہیں! 2023 میں، BookTok# نے قارئین کی کمیونٹی کو کتابیں ایکسپلور کرنے میں مدد کی، ExamReady# نے طلباء کو ان کی انٹرایکٹو تدریسی اسکلز مُہیا کی اور LearnOnTikTok# نے روزمرہ کی زندگی کے تمام نسخیں اور ٹرکس پیش کیں۔ 2023 میں ہماری زندگیوں کو اور بھی بہتر بنانے والے مقبول ترین ٹرینڈز، ٹرکس اور ہائو ٹو ڈسکوور کریں۔

  1. @syedaunreal: آڑٹیفیشل انٹیلیجینس سے متعلق کانٹینٹ کریئیٹ کرتے ہیں۔
  2. @learninghubwithsamina: لینگویج لرنگ اسکلز سکھاتیں ہیں
  3. @danial.ahmed8: میڈسین پر تبصرہ کرنے والے میڈیکل ڈاکٹر ہیں۔
  4. @iamshaistalodhiofficial: اسکن کیئر پر ٹپس شیئر کرنے والے ڈرماٹالوجسٹ
  5. @rehmanyaseen898: جسٹس سسٹم پر معلومات فراہم کرنے والے وکیل
  6. @hamza_vfx: ایڈیٹنگ سکھانے والے وی ایف ایکس آرٹسٹ
  7. @mr_aafstylize: اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے ماہر اسکیچ آڑٹسٹ
  8. @hydrofitteam: فٹنس آیکسرسائزز بتانے والے فٹنس ایکسپڑٹ
  9. @ilmkidunya: تاریخ پر مبنی کانٹینٹ
  10. @deaf.reach: اسپیشل افراد کو سائن لینگوئج سکھاتے ہیں

اُونلی ان ٹک ٹاک: 2023 کے ٹرینڈز

اس سال، ٹک ٹاک پر ہم نے دیکھا پہلا فٹسال ٹورنامنٹ، مینٹل ہیلتھ پر آگاہی، مائیک ڈراپ پر پسندیدہ مشہور شخصیات، اور بال آرٹ فری اسٹائل کریو کی کچھ فری اسٹائل موومنٹز۔ یہ ہیں 2023 میں منفرد فیچرز اور ہماری کریئٹیویٹی کے ذریعے ممکن بنائے گئے مقبول ترین ٹرینڈز.

  1. Sign language for special people (@deaf.reach): بااختیار اور جامع، یہ چینل سائن لینگوئج سیکھنے اور اسپیشل افراد کے ساتھ بات چیت کو فروغ دینے کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہے۔ قابل رسائی ٹیوٹوریلز پیش کرکے، یہ کمیونیکیشن رکاوٹوں کو توڑنے اور شمولیت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
  2. #mentalhealthawareness: زرنب جیسی کانٹینٹ کریئٹرز کی زیرِ قیادت ایک طاقتور تحریک میں، ٹک ٹاک مینٹل ہیلتھ کے عالمی دن پر ذہنی صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا ایک پلیٹ فارم بنا۔ دل میں جگہ بناتی ویڈیوز کے ذریعے، صارفین نے ذہنی صحت سے متعلق اسٹگما کو توڑنے، ایک دوسرے کو سمجھنے اور ہمدردی کو فروغ دینے میں تعاون کیا۔
  3. Fitness exercises: یہ چینل فٹنس کے شوقین افراد کیے لیے ہے، جو ٹک ٹاک کمیونٹی کی فلاح و بہبود کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مختلف ایکسرسائزز شیئر کر رہا ہے۔ کارڈیو سے لے کر اسٹرینتھ ٹریننگ تک، دلکش کانٹینٹ ناظرین کو ایکٹیو رہنے اور اپنی صحت کو ترجیح دینے کی ترغیب دیتا ہے۔
  4. #GhoomoPakistan: ٹک ٹاک نے GhoomoPakistan# مہم کا آغاز کیا، جہاں کانٹینٹ کریئٹرز نے پاکستان کے چھپے خزانوں سے پردہ اٹھانے کا سفر شروع کیا۔ دلکش مناظر کی نمائش کے علاوہ، کانٹینٹ کریئٹرز نے پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ناظرین کے لیے ایک پرلطف ایکسپلوریشن نیریٹو تخلیق کیا۔
  5. #KhelegaPakistan: سپورٹس مین شپ جذبے کا جشن مناتے ہوئے، ٹک ٹاک پر KhelegaPakistan# مہم پاکستان میں مختلف کھیلوں کو خراج تحسین پیش کرنے لیے ابھری۔ کرکٹ اور فٹ بال سے لے کر ہاکی اور ایتھلیٹکس تک، کانٹینٹ کریئٹرز نے جوش کے ساتھ ملک کے مختلف کھیلوں کی ثقافت کی نمائش کر کے ناظرین کو اتھلیٹک طاقت کے اجتماعی جشن میں متحد کردیا۔

FanTok#: سال 2023 میں مقبول کھیل/موسیقی/انٹرٹینمنٹ/گیمنگ فین کمیونٹیز

ٹک ٹا ک مداحوں کو کھیل، موسیقی، انٹرٹینمنٹ، گیمنگ، فیشن کی الفت کا جشن منانے کے لیے جورتا ہے۔ پاکستان میں کرکٹ کا کھیل دلچسپی کا محور رہتا ہے۔ پاکستان سپر لیگ پاکستان پر شائقین کی توجہ رہتی ہے۔ یہاں سال کی سب سے مشہور کمیونٹیز ہیں جو ٹک ٹاک پر فینڈم لائفز دکھاتی ہیں۔

  1. PSL Top creator Momin Saqib: مومن ثاقب جو کہ پی ایس ایل کے ایک سرکردہ کانٹینٹ کریئٹرز نے اپنے جذباتی سفر اور تیاریاں شیئر کرتے ہوئے 2023 کے ورلڈ کپ میں پاکستان بمقابلہ انڈیا کے میچ تک لے گئے، جس سے کرکٹ کے مداحوں کو ایک ذاتی تعلق ملتا ہے۔
  2. TikTok of the match: ٹک ٹاک پر کرکٹ کے شائقین کریئٹیولی میدان میں ہونے والے ریویوز کو دوبارہ تخلیق کر کے کھیل کے سنجیدہ لمحات کو ہلکے پھلکے اور دل چسپ کانٹینٹ میں تبدیل کرتے ہیں جس سے کرکٹ دیکھنے میں ایک تفریحی موڑ شامل ہوجاتا ہے۔
  3. Match moments: یہ ٹک ٹاک پاکستان سپر لیگ کے دوران بابر اعظم کے اسٹینڈ آؤٹ شاٹس دکھا کر ان لمحات پر زور دیتی ہے جن سے وہ آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر کے لیے سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
  4. Peshawar Zalmi team video: پشاور زلمی نے پسِ پردے کی خصوصی جھلکی پیش ہے، جو پاکستان سپر لیگ کے دوران ٹیم کی تیاری اور عزم کو ظاہر کرتی ہے، جس سے شائقین کو ٹیم کی تیاریاں قریب سے دیکھنے کو ملتی ہے۔
  5. PSL creator video: ہمنا زاہد عرف سموسی، جو میک اپ کی مہارتوں کے لیے مشہور ہے، نے پی ایس ایل اور ٹیم لوگوز پینٹ کرکے کرکٹ سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور کرکٹ کمیونٹی میں اپنے ٹک ٹاک کانٹریبیوشن میں ایک تخلیقی اور منفرد پہلو شامل کیا۔

About admin

Check Also

عالمی کھجور فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای قونصل خانے میں پرتکلف عشائیہ

کراچی: 05 اکتوبر 2024، ایکسپو سینٹر کراچی میں بین الاقوامی کھجور فیسٹیول کے پہلے روز …

Lahore

امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کا پہلا دورہ لاہور

لاہور: 04 اکتوبر 2024، – امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کی ڈپٹی چیف آف مشن ( …

Pak Link

آسیان نمائش کے 21 ویں ایڈیشن سے پاکستانی تاجروں کو امیدیں

نان ننگ (شِنہوا) چین ۔ آسیان نمائش کے 21 ویں ایڈیشن کے نمائشی علاقے میں …

Internet

انٹرنیٹ کی سست روی اور بار بار تعطل کا مسئلہ بدستور برقرار

کراچی: 21 ستمبر 2024، پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی اور بار بار تعطل کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے