کراچی( مظہر علی رضا)
سند ھ ہائیکورٹ نے ملک سے ویکسینیشن کے بغیر مویشیوں کی کراچی میں داخلے کی اجازت اور غیر قانونی ٹیکس وصولی کے معاملے پر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر گجر کی درخواست پر میئر کراچی، چیئرمین گڈاپ اور ابراہیم حیدری سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔ درخواست گذار نے عدالت سے سے استدعا کی تھی کہ کراچی لاۓ جانے والے مویشیوں کو بغیر ویکسینیشن شہر میں داخلے کی اجازت دی جاتی ہے .
ویکسینیشن اور اسپرے کے بغیر مویشیوں اور انسانوں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے اور قانون کے مطابق مویشیوں کی فروخت اور اندراج پر ٹی ایم سی ٹیکس وصول نہیں کر سکتا، جبکہ کروڑوں روپے ٹیکس وصولی کے آڈٹ کا کوئی نظام بھی نہیں ابراہیم حیدری اور گڈاپ ٹاؤن بغیر ویکسینیشن کے مویشیوں کو شہر میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں۔