جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
IT

آئی ٹی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر نیا ریکارڈ قائم

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی آئی ٹی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔اعداد وشمار کے مطابق دسمبر میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیز اور فری لانسرز نے شاندار کارکردگی دکھائی، دسمبر میں آئی ٹی مصنوعات اور خدمات کا برآمدی حجم 30 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

مرکزی بینک کے مطابق پاکستان سے آئی ٹی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 17 اور سالانہ بنیادوں پر 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال کے 6 ماہ میں آئی ٹی برآمدات کا حجم ڈیڑھ ارب ڈالر رہا جبکہ ششماہی بنیاد پر سروسز کی مجموعی برآمدات میں آئی ٹی کا حصہ 40 فیصد ہوگیا۔

دوسری جانب ماہرین نے کہا کہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں وسیع استعداد کا حامل ملک ہے اور پاکستان کو آئی ٹی کی برآمدات کے لیے اپنی مصنوعات اور خدمات کو زیادہ مسابقت کا حامل بناتے ہوئے نئی منڈیاں تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

About admin

Check Also

Samba Bank

ٹی پی ایل انشورنس اور سامبا بینک کا جدید ڈیجیٹل انشورنس سروسز کا آغاز

کراچی، 18 نومبر 2024: ٹی پی ایل انشورنس اور سامبا بینک نے اپنے نئے اشتراک …

SBP

اسٹیٹ بینک نے اسلام آباد ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ معطل کردیا

کراچی، 15 نومبر 2024: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی …

Spotify

اسپاٹیفائی کی تیسری سہ ماہی میں شاندار مالیاتی ترقی

کراچی، 13 نومبر 2024: اسپاٹیفائی نے سال 2024 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج …

Agha Khan Hospital

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کا تھری ڈی پرنٹڈ پیک امپلانٹس کا کامیاب تعارف

کراچی، 12 نومبر 2024: آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (اے کے یو ایچ) نے پاکستان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے