جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Kabul

قشقری آئل فیلڈ میں تیل کے کے تیئیسویں کنویں کا افتتاح

کابل: اکتوبر ٨، 2024: افچین کمپنی کے حکام نے صوبہ سرپل کے علاقے قشقری کے آئل فیلڈ میں تیل کے 23 ویں کنویں کا افتتاح کردیا ہے۔

افچین کمپنی کے تعلقات عامہ کے ذمہ دار انجینئر امرالدین علی زئی نے باختر ایجنسی کے نامہ نگار کو بتایا کہ قشقری کے کنوؤں کی استعداد بڑھانے اور تیل نکالنے کا کام تیز کرنے کے لیے چین سے 200 نئے آلات اور مشینیں قازقستان کے راستے منتقل کی جا رہی ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ قشقری 23ویں کنویں کے کھلنے سے اس علاقے میں تیل نکالنے کی سطح میں اضافہ ہوگا اور جلد ہی آق دریا اور زمرد سائی کے علاقوں میں تیل نکالنے کا کام شروع ہو جائے گا۔


واضح رہے کہ قشقری کے علاقے میں اب تک نئے آلات کی 79 گاڑیاں پہنچ چکی ہیں اور توقع ہے کہ تمام آلات کی آمد کے بعد آمو دریا کے آئل فیلڈ میں تیل نکالنے کی رفتار اور صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

About Eisha

Check Also

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے