کراچی، 18 اکتوبر 2024: کراچی کاٹن ایسو سی ایشن کے محمد بشیر آئی ٹی ایم ایف کے صدر، آپٹما اور پی بی سی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں
محمد بشیر کی بطور صدر تقرری کپاس اور ٹیکسٹائل کی عالمی صنعت میں پاکستان کے بڑھتے اثر و رسوخ کی عکاسی ہے، کراچی کاٹن ایسو سی ایشن
40 سال سے زیادہ کے تجربے کے ساتھ، محمد بشیر نے قومی اور بین الاقوامی تجارت میں اہم کردار ادا کیا ، کراچی کاٹن ایسو سی ایشن
معروف ٹیکسٹائل کمپنی گل احمد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے چیئرمین کی حیثیت سےمحمد بشیر نے ملکی ساکھ کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا، کراچی کاٹن ایسو سی ایشن
محمد بشیر کی قیادت نے کاٹن اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں مسلسل جدت اور عمدگی کو فروغ ملا، کراچی کاٹن ایسو سی ایشن
محمد بشیر کے عالمی قیادت سنبھالنے سے اسٹریٹجک ویژن، پائیداری اور اخلاقی تجارت کے لئے ان کی لگن انمول ہوگی