جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
اسٹیٹ بینک کا 30 ستمبر کو ٹیکس وصولی کے برانچیں کھولنے کا اعلان
اسٹیٹ بینک کا 30 ستمبر کو ٹیکس وصولی کے برانچیں کھولنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک کا 30 ستمبر کو ٹیکس وصولی کے برانچیں کھولنے کا اعلان

کراچی ،28 ستمبر 2023: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا یے کہ 30 ستمبر 2023ء کو سرکاری وصولیوں/ ڈیوٹیوں/ٹیکسوں کی وصولی کے لیے بینکوں کی مخصوص برانچیں کھلی رہیں گی۔


ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیوں/ٹیکسوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کی غرض سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ بینکوں کی وہ تمام برانچیں جو ہفتے کو کھلی رہتی ہیں، وہ اے ڈی سی کی اوور دی کاؤنٹر سہولت (او ٹی سی) کے ذریعے حکومتی ٹیکسوں کی وصولی میں سہولت دینے کی غرض سے30 ستمبر 2023ء بروز ہفتہ کو توسیع شدہ بینکاری اوقات میں شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔

مزید برآں ، میسرز نفٹ (NIFT) مجاز برانچوں میں ٹیکسوں کی وصولی کے لیے جمع شدہ ادائیگی کے تمسکات (instruments) کی اسی دن کلیئرنگ/ سیٹلمنٹ یقینی بنانے کے لیے ہفتہ 30 ستمبر 2023ء کو شام 5 بجے خصوصی کلیئرنگ کا اہتمام کرے گا۔ لہٰذا، تمام بینکوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی کلیئرنگ سے متعلق برانچوں کو اس وقت تک کھلا رکھیں گے، جو 30 ستمبر 2023ء کو نفٹ کی جانب سے خصوصی کلیئرنگ میں سہولت دینے کے لیے ضروری ہے۔


About admin

Check Also

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے