جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
World Bank

عالمی بینک پاکستان کاکلیدی ترقیاتی شراکت دار ہے

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیرخزانہ، محصولات واقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہاہے کہ عالمی بینک پاکستان کاکلیدی ترقیاتی شراکت دارہے اورپاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی میں بینک کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔یہ بات انہوں نے پیرکو یہاں پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرناجی بن حسائن کی قیادت میں عالمی بینک کے وفد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں عالمی بینک کے دومنصوبوں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے عمل درآمد کردہ کرائسز ریزیلیئنٹ سوشل پروٹیکشن پروگرام(کرسپ)کیلئے اضافی 25کروڑ ڈالرکی معاونت اورریزیلیئنٹ اینڈایکسسیبل مائیکروفنانس پروگرام (ریم)کیلئے 17کروڑ 50لاکھ ڈالرکی معاونت اوراسے حتمی شکل دینے سے متعلق امور کاتفصیل سے جائزہ لیا گیا۔کرسپ پروگرام کا بنیادی مقصد بحرانوں کے دوران معاشی طورپرکمزورطبقات کو موزوں سماجی تحفظ کانظام استوارکرناجبکہ ریم پروگرام کا مقصدچھوٹے قرضوں کے شعبہ اورقرضہ لینے والوں کومعاونت فراہم کرناہے۔

کرسپ پروگرام کی اہمیت کواجاگرکرتے ہوئے وزیرخزانہ نے اضافی 25کروڑ ڈالرکی معاونت کے حصول کیلئے عالمی بینک کوکام آگے بڑھانے کی ہدایت کی تاہم پروگرام کی نوک پلک سنوارنے اورحتمی شکل دینے کیلئے انہوں نے آئندہ ہفتہ ایک اوراجلاس کی خواہش کااظہارکیا۔ انہوں نے آئندہ اجلاس میں سٹیٹ بینک اور سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کومدعوکرنے کی خواہش کابھی اظہارکیا تاکہ پروگرام کی تفصیلات کوحتمی شکل دی جاسکے۔عالمی بینک کی ٹیم نے وزیرخزانہ کوریم پروگرام، اس کی فنڈنگ اوراہداف پرتفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کوبتایاگیاکہ بیرونی اثرات کے باوجود پاکستان میں چھوٹے قرضوں کے شعبہ نے لچک کامظاہرہ کیاہے تاہم اس وقت شعبہ کو کیپٹل، کیش اورموسمیاتی اثرات جیسی رکاوٹوں کاسامنا ہے جس کی وجہ سے یہ شعبہ نموکے حوالہ سے مسائل کاسامنا کررہاہے۔عالمی بینک کی معاونت سے چلنے والے پروگرام سے ان رکاوٹوں اورمسائل پرقابو پانے میں مدد ملے گی اورملک میں چھوٹے قرضوں کاشعبہ ترقی کرے گا۔ اجلاس میں سرکاری قرضوں کے معاملہ کابھی جائزہ لیاگیا۔

اجلاس کوبتایاگیا کہ مائیکروفنانس بینکوں اوراداروں کومعاونت فراہم کرنے سے سرکاری قرضوں کے حجم میں اضافہ ہوگا۔اجلاس میں تجویز دی گئی کہ اس طرح کی مداخلتوں کیلئے بیرونی قرضوں کی بجائے مقامی وسائل کومجتمع کیا جائے۔ تفصیلی پریزینٹیشن اورگفتگو کے بعد وزیرخزانہ نے ڈیٹا کی بنیادپر اس پروگرام کومزید بہتربنانے کی ضرورت پرزوردیا۔ انہوں نے عالمی بینک کی ٹیم کو اس پروگرام پرآئی ایف سی کی ٹیم کے ساتھ کام جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔وزیرخزانہ نے مسلسل تعاون پرعالمی بینک کی ٹیم کاشکریہ اداکیا۔انہوں نے کہاکہ عالمی بینک پاکستان کاکلیدی ترقیاتی شراکت دارہے اورپاکستان کی سماجی اوراقتصادی ترقی میں بینک کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

About admin

Check Also

Sialkot

وفاقی وزراء کی برآمدات کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کی یقین دہانی

سیالکوٹ، 19 دسمبر 2024: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے وزیر دفاع خواجہ محمد …

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے