جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Climate Chamge In Pakistan

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک کی درجہ بندی میں سرفہرست ہے

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بیلیورز اینڈ دی انوائرمنٹ کے موضوع پر گورنر ہاؤس میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک کی درجہ بندی میں سرفہرست ہے، ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے شہری آبادیوں میں زیادہ سے زیادہ درختوں کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ اس کے لئے عوامی بیداری کے ساتھ ساتھ تعلیمی نصاب میں آب و ہوا کے بارے میں آگاہی اور سمجھ کو بھی فروغ دیناہوگا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی تعاون اور شراکت کو مضبوط بنانا ہوگا، اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے عالمی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرناہوگا، انہوں نے کہا کہ ہمارا دین اسلام، ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں اسلامی نقطہ نظر کے حوالے سے قرآن و سنت، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات ہمیں بہت رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

احادیث میں بے شمار مثالیں موجود ہیں جہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم درخت لگانے، پانی کو محفوظ رکھنے اور غیر ضروری استعمال سے بچنے کی ترغیب دیتے ہیں، ایک مشہور حدیث ہے کہ اگر کوئی مسلمان درخت لگاتا ہے یا بیج بوتا ہے اور پھر اس میں سے کوئی پرندہ یا انسان یا جانور کھاتا ہے تو وہ اس کے لیے صدقہ کے طور پرشمار ہوتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت مسلمان، ہمارا فرض ہے کہ ہم ان تعلیمات پر عمل کریں اور ماحولیاتی تحفظ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

About admin

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے