جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
EFI and FPCCI

ایف پی سی سی آئی اور ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) کا اجلاس

کراچی: (24 جنوری 2024) : ثاقب فیاض مگوں، قائم مقا م صدر، ایف پی سی سی آئی، نے کہا ہے کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی ) نے اصولی طور پر اتفاق کیا ہے کہ وہ اپنی پالیسی وکالت کی کاوشوں؛ اسکل ڈویلپمنٹ اور آگاہی کے پروگرام اور ریسر چ اینڈ ڈویلپمنٹ کے وسائل کو مشترکہ طور پر پاکستان کو یورپی یونین (ای یو ) کے ساتھ اپنے جی ایس پی پلس ا سٹیٹس کو جاری و برقرار رکھنے میں مدد دینے کے لیے استعمال کریں گے۔واضح رہے کہ، جون 2024 تک نئی ای یو پارلیمنٹ اور ای یو کمیشن قائم ہو جائے گا اور پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے لیے قواعد کے فریم ورک میں کچھ نظرثانی یا پالیسی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔

ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر ثاقب فیاض مگوں نے وضاحت کی کہ پاکستان کو انسانی حقوق سے متعلق یورپی یونین کے معیارات پر قائم رہنا چاہیے؛انسانی حقوق؛ مزدوروں کے حقوق؛ ماحولیاتی معیارات اور گڈ گورننس، یہ بنیادی طور پر وہ چار شعبے ہیں جس پرپاکستان کی جی ایس پی پلس میں کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے اور پاکستان کے جی ایس پی پلس ا سٹیٹس کی بابت اگلی مانیٹرنگ رپورٹ نومبر 2024 میں جاری کی جائے گی۔ ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی ) کے صدر ملک طاہر جاوید نے روشنی ڈالی کہ ایمپلائرز فیڈریشن انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے رہنما اصولوں اور کنونشنز کے تحت انڈسٹریل ریلیشنز؛ اسکل ڈویلپمنٹ؛ لیبر قوانین اور پاکستان کی معیشت کے تمام شعبوں کے آجروں اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کررہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام زیادہ تر حکومت کی طرف سے چلائے جاتے ہیں؛ تاہم، عالمی رجحانات کے پیش نظر، نجی شعبے کو علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے آپ کو مسابقتی بنانے کے لیے ہنر مندی کے فروغ کے پروگراموں کو فعال طور پر شروع کرنا چاہیے۔ ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای قایف پی ) کے سیکرٹری جنرل سید نذر علی نے حکومت پاکستان کے نیشنل اسکلز پاسپورٹ (این ایس پی ) پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی؛ جس کے تحت روائتی تعلیمی ڈپلومہ اور سرٹیفیکیشن سے محروم ہنر مند کارکنوں کو اس شناختی کارڈ کی طرز پر رائج ڈاکیومنٹ کے ذریعے تسلیم کیا جاتا ہے اور ان کی رجسٹریشن کی جاتی ہے۔ ای ایف پی اس سلسلے میں حکومت پاکستان کو سہولت فراہم کر رہا ہے تاکہ

نہ صرف کارکنوں اور آجروں کو سہولت فراہم کی جا سکے؛ بلکہ انہیں بیرون ملک کام حاصل کرنے کے قابل بھی بنایا جا سکے۔ ایمپلائرز فیڈریشن انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آیئ ایل او)کے آجروں کی سرگرمیوں کے سینئر اسپیشلسٹ راوی پایریس نے زور دیا کہ ایف پی سی سی آئی کا تعاون بین الاقوامی لیبر کنونشنز کی تعمیل اور پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے لیے عین ضروری ہے؛ کیونکہ ایپکس باڈی ہونے کے ناطے ایف پی سی سی آئی پاکستان کی پوری کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری کی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کا دستخط کنندہ ہے اور حکومت اور نجی شعبہ کو ان کے حصول کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنا چاہیے۔ای ایف پی کے سابق صدر مجید عزیز نے کہا کہ مختلف چیمبرز اور ایسوسی ایشنز ای ایف پی کے ساتھ آن بورڈ ہیں؛لیکن، ایف پی سی سی آئی ای ایف پی کے پروگراموں کا سب سے اہم اسٹیک ہولڈر ہے اور اسے قومی معیشت کی ترقی کے لیے مشترکہ سرگرمیوں اور پروگراموں کے انعقاد کے لیے ای ایف پی کی کمیٹی میں اپنے3 اراکین کو نامزد کرنا چاہیے۔

About admin

Check Also

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے