جمعرات , جنوری 9 2025
تازہ ترین
Gas Tariff

گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے گیس مہنگی

اسلام آباد 24 اکتوبر 2023: اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے گیس 172 فیصد تک جبکہ دیگر کیٹیگریز کیلئے گیس کی قیمت میں تقریباً 193 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

گیس میٹر پر فکس چارجز 10 روپے سے بڑھا کر 400 روپے ماہانہ کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

فیصلے کے مطابق ماہانہ 0.25 کیوبک میٹر تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوا ضافہ کیا گیاہے جبکہ ماہانہ 0.60 کیوبک میٹروالے صارفین کیلئے قیمت میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ماہانہ 100 کیو بک میٹر نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ ماہانہ 150کیو بک میٹر والے صارفین کیلئے 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے

ماہانہ 200 کیوبک میٹر والے صارفین کے ٹیرف میں 800 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ ماہانہ 300 کیوبک میٹروالے صارفین کیلئے 1900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیاہے۔ اسی طرح ماہانہ 400 کیوبک میٹر والے صارفین کے ٹیرف میں 1500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ 400 کیوبک میٹر سے زائد کے لیے 900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہو گا۔

سیمنٹ سیکٹر کے گیس ٹیرف میں 2900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ، قیمت 1500روپے سے بڑھا کر 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی کر دی گئی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سی این جی کے لیے گیس کی قیمت 2 ہزار 595 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دی ہے۔

About admin

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے