کراچی : پاکستانی ہوم اپلائنسز کی مارکیٹ میں ٹیکنالوجی لیڈر، ڈاؤلینس نے ملک میں ’چھاتی کے سرطان‘ اور‘حیض کے دوران صحت‘ کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے کے لیے ’پنک ربن(Pink-Ribbon) اور ’سینٹکس(Santex) – ذاتی حفظان صحت کے مصنوعات بنانے والے سرکردہ ادارے- کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔
ڈاؤلینس آرچلک کا کل ملکیتی ذیلی ہے ادارہ ہے جو یور پ میں الیکٹرونکس مصنوعات بنانے والا دوسرا سب سے بڑا مینوفیکچرر ہے۔ جدید ٹیکنالوجیز بنانے کے علاوہ، کمپنی اپنے صارفین اور عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ماحولی استحکام، صحت عامہ، تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے جیسے سماجی و اقتصادی ترقی کے اقدامات کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔
پنک ربن اور سینٹکس کے ذریعے چھاتی کے سرطان کی تشخیص، حیض کے دوران صحت، علاج اور وجوہات کے بارے میں ایک بصیرت انگیز سیشن منعقد کیا گیا جس میں سرطان کے علاج میں ماہر ڈاکٹروں (آنکولوجسٹ)کے علاوہ دیگر ماہرین نے بھی ڈاؤلینس کے ملازمین کو چھاتی کے سرطان اور حیض کے دوران صحت کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور اُس کی جلد تشخیص کی اہمیت اجاگر کرنے سمیت اہم معلومات فراہم کرنے کے علاوہ مختلف تجاویز بھی دیں۔
چھاتی کے سرطان سے متعلق عالمی آگاہی کے لیے ‘پنک ٹوبر (Pink-tober)’مہم کی حمایت کے لیے ڈاؤلینس کے ہیڈ آفس کو’گلابی رنگ (pink) رنگ کی فلڈ لائٹس سے روشن رکھنے کے علاوہ ڈاؤلینس کا ہر ملازم نے سرطان کے مریضوں کے علاج میں اپنا حصہ بھی ڈالے گا۔
پنک ربن پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈاکٹر عمر آفتاب نے بھی فورم سے خطاب کیا اور چھاتی کے سرطان سے متعلق بقا کی کہانیوں کو اْجاگر کیا۔ حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا:”ہر نویں پاکستانی خاتون کو چھاتی کے سرطان کا خطرہ لاحق ہے لیکن وہ بیماری کے بارے میں بتانے سے گریز کرتی ہیں اور سماجی ممنوعات اور صحت کی سہولتوں کی کمی کے باعث قابل اعتماد علاج تلاش نہیں کر سکتیں۔ ڈاکٹر عمر آفتاب نے ڈاؤلینس کی قیادت کااس مہم کی مسلسل حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔
ڈاؤلینس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، جناب عمر احسن خان نے ڈیجیٹل ذرائع سے قابل رسائی اس سیمینار میں کمپنی کی تمام خواتین کارکنان کے ساتھ شرکت کی۔ سیمینار میں شریک ہر فرد نے پورے پاکستان میں چھاتی کے سرطان کے خلاف آگاہی مہم میں اپنے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
جناب عمر احسن خان نے اس معلوماتی سیشن کے لیے پنک ربن پاکستان اور سینٹکس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ:”ڈاؤلینس صنعت کے ایک معروف ادارے کے طور پر اپنی سماجی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے پر عزم ہے۔“
پنک ربن، عالمی سطح پر، ایک فعال تنظیم ہے جو پاکستان میں بھی متاثر کن کردار ادا کر رہی ہے۔ پنک ربن نے چھاتی کے سرطان کے مریضوں اور ممکنہ متاثرین کے لیے تشخیص، مشاورت اور علاج کے لیے پاکستان کی پہلی جدید ترین سہولت قائم کی ہے۔ یہ پاکستان میں سالانہ 40,000 سے زائد خواتین کو خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ تمام مستحق مریضوں کا علاج مفت کیا جاتا ہے۔
اعلیٰ معیار کی سینیٹری مصنوعات تیار کرنے میں سینٹکس پروڈکٹس (پرائیویٹ) لمٹیڈ کا تجربہ کئی دہائیوں پر پھیلا ہوا ہے۔ سینٹکس کا برانڈ ’بٹر فلائی(Butterfly)‘نسوانی حفظان صحت کی مصنوعات میں سب سے بڑا نام ہے جسے پاکستان بھر میں لاکھوں صارفین کا اعتماد حاصل ہے۔ یہ معاشرے کے تمام طبقات کی صحت اور فلاح و بہبودمیں بھرپور حصہ لیتا ہے کیونکہ اس کی مصنوعات باکفایت اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے صارفین کے لیے قابل رسائی ہیں۔ سینٹکس پروڈکٹس نے اپنی سماجی ذمہ داری کی پالیسی کے سنگ بنیاد کے طور پر اقوام متحدہ کے پائیداری کے اہداف کو بھی اپنایا ہے۔