جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Bhens Colony

کراچی میں بسیں اب بھینس کالونی کے گوبر سے چلیں گی

اس حوالے سے بھینس کالونی کے ڈیری فارمرز نمائندگان اور کراچی ٹرانس کمپنی کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔
معاہدے پر دستخط ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر شاکر عمر گجر اور دیگر نے کیے۔
تقریب میں ٹرانس کمپنی کی جنرل مینیجر آپریشز شمائلہ محسن، کرنل خلیل احمد، مبشر قدیر اور دیگر نے بھی شرکت کی۔


بائیو گیس سے متعلقہ اس معاہدے کے تحت بھینس کالونی میں ٹینڈرنگ کے ذریعے کمپنی کا انتخاب کیا جائے گا جو بائیوگیس پلانٹ نصب کرنے کے ساتھ ساتھ اسے چلائے گی۔ دوسری جانب فارمرز اس پلانٹ کے لئے گوبر مہیا کریں گے۔
اس کے لئے بھینس کالونی کمیونٹی فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔


اس معاہدے کے تحت کراچی ٹرانس کمپنی بائیو گیس پلانٹ آپریٹر اور فارمرز کمیونٹی کے درمیان پُل کا کردار ادا کرے گی۔گوبر کی فراہمی کے لئے آپریٹر اور کمیونٹی فاؤنڈیشن کے مابین معاہدہ طے پائے گا۔
بھینس کالونی کمیونٹی فاؤنڈیشن یقینی بنائے گی کہ آپریٹر کی ہدایات کے مطابق فارمرز کی جانب سے گوبر کی فراہمی روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے۔ اس کیلئے کولیکشن پوائنٹس بنائے جائیں گے جہاں فارمرز گوبر اکٹھا کریں گے۔ گوبر سے حاصل ہونے والی رقم بھینس کالونی کمیونٹی فاؤنڈیشن کے چارٹر کے مطابق خرچ ہو گی۔


ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر شاکر عمر گجر نے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ بھینس کالونی کے فارمرز کی ترقی کا منصوبہ ہے۔ اس منصوبے سے نہ صرف آلودگی میں کمی آئے گی بلکہ گوبر کا مؤثر استعمال بھی ہو گا۔ اس منصوبے سے حاصل ہونے والی رقم بھینس کالونی اور اس کے فارمرزکی فلاح و بہبود اور ترقی پر خرچ ہو گی۔


کراچی میں بسیں بھینس کالونی کے گوبر سے چلیں گی، بائیوگیس کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا

About admin

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے