جمعرات , جنوری 9 2025
تازہ ترین
Govt

حکومت نے دیت کی رقم میں بڑا اضافہ کردیا

کراچی:05 اکتوبر 2024، وفاقی حکومت کی جانب سے دیت کی رقم بڑھانے سے متعلق فیصلہ کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق حکومت نے دیت کی رقم 20 فیصد اضافے سے 81 لاکھ روپے مقرر کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں بتایا کہ حکومت نے 1860 کے پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کے تحت دیت کو 81 لاکھ 3 ہزار 955 روپے مقرر کر دیا ہے۔

پی پی سی کی دفعہ 323 کی ذیلی شق 2 کے تحت یہ رقم 30 ہزار 630 گرام چاندی کے برابر بنتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 24-2023 کے دوران دیت کو 67 لاکھ 57 ہزار 902 روپے مقرر کیا گیا تھا، جس میں مالی سال 2023 کے 43 لاکھ 18 ہزار 524 روپے کے مقابلے میں 56 فیصد کا اضافہ کیا گیا تھا۔پی پی سی کی دفعہ 323 کا تقاضا ہے کہ عدالت قرآن و سنت میں بیان کردہ اسلام کے احکام کے تابع ہو اور مجرم اور مقتول کے ورثا کی مالی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے دیت کی قیمت مقرر کرے، جو چاندی کے 30 ہزار 630 گرام کی قیمت سے کم نہیں ہونا چاہئے۔

About Eisha

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے