25/09/23 بروز پیر کراچی میں چپ تعزیے کے دو جلوس برآمد ہوں گے، حکومت کی جانب سے ان جلوسوں کے ٹریفک روٹس کا باقاعدہ اعلان نہیں ہوتا اس لیے اکثر ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔۔ کراچی والے راستہ بدل لیں ۔۔۔ گزارش ہے کہ یہ روٹ شیئر کردیں تاکہ شہری اس جانب نہ آکر مشکلات سے بچ سکیں۔
پہلا جلوس
صبح آٹھ بجے نشتر پارک سے بر آمد ہوگا اور صدر سے ہوتا ہوا کھارادر میں ساڑھے گیارہ بجے تک اختتام پذیر ہوگا۔۔ صبح صدر کی جانب دفتر جانے والے کوشش کریں کہ شاہراہ فیصل استعمال کریں ، نمائش اور صدر ایمپریس مارکیٹ بند ہونے کے سبب پارکنگ پلازہ کے ساتھ والی ٹوٹی پھوٹی گلیوں پر شدید دباؤ ہوتا ہے جس کے سبب ٹریفک جام کی صورتحال پیش آتی ہے۔
دوسرا جلوس
دوپہر ایک بجے سے رضویہ چورنگی ناظم آباد بند رہے گی، یہ جلوس لسبیلہ سے ہوتا ہوا تین ہٹی آئے گااور وہاں سے جیل کے مرکزی دروازے کے سامنے سے ہوتا ہوا مارٹن روڈ امام بارگاہ میں رات دس بجے کے قریب اختتام پذیر ہوگا۔۔
اس دوران گرو مندر سے لسبیلہ اور گرومندر سےتین ہٹی اور گارڈن سے لسبیلہ جانے والے راستے بند ہوتے ہیں اور شدید ٹریفک جام ہوتا ہے