کراچی:16اکتوبر، 2023: پاکستان کے بڑے ای کامرس پلیٹ فارم دراز نے میزان بینک کے ساتھ طویل المدت شراکت داری قائم کی ہے جس کا مقصد میزان بینک اور درازکے صارفین میں ای کامرس اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینا ہے۔
شراکت داری کے تحت دراز اپنے پلیٹ فارم پر بینک کارڈ کی ٹرانزیکشن کو پراسس کرانے کیلئے میزان بینک کے پیمنٹ گیٹ وے کو مربوط کرے گا جس سے صارفین کو ادائیگی کا ہموار تجربہ حاصل ہوگا۔اس کے علاوہ دراز اورمیزان بینک، دراز پر میزان بینک کے کارڈز کے ذریعے ادائیگیوں کرنے کیلئے صارفین کو ترغیب دینے کیلئے مہم شروع کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل ادائیگیوں اور ای کامرس کے فوائد کے بارے میں آگاہی پیدا کریں گے۔
میزان بینک اور دراز کے کسٹمر بیس کے ساتھ یہ اشتراک پاکستان میں ای کامرس کی ترقی اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کو اختیار کرنے میں نئے بینچ مارک کے تعین کیلئے تیا رہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دراز ڈیجیٹل پیمنٹ کے ڈائریکٹر سید ذیشان علی نے کہا”ہمیں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کیلئے میزان بینک کے ساتھ تذویراتی اشتراک پر فخر ہے۔ بینک کارڈ کے حصول اور دراز پر میزان بینک کے صارفین کو آن بورڈ کرنے کیلئے میزان بینک کے ساتھ ہماری شراکت داری ڈیجیٹل ادائیگیوں اور ای کامرس میں صارفین کے اعتماد پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ہم میزان بینک کے ساتھ ڈیجیٹل ادائیگیوں کی نئی تاریخ رقم کرنے کے منتظر ہیں۔
میزان بینک کے چیف ڈیجیٹل آفیسر شارق مبین نے اشتراک پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا”میزان بینک کے دراز جیسے متحرک شراکتداروں کے ساتھ اثر انگیز اقدامات سے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی قبولیت کو فروغ ملے گا۔ ہمیں اس قیمتی شراکتداری کا حصہ بننے پر خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ہم صارفین کے آن لائن خریداری کے تجربے کی ازسر نو تعریف کیلئے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔