جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
SIFC

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پٹرولیم کے شعبے میں اہم پیشرفت

کراچی: 19 ستمبر 2024، تیل اور گیس کا شعبہ غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور دیگر ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ ہے۔ ملکی معیشت کو ترقی دینے کے لیے ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان سوورین ویلتھ فنڈ کے تحت اثاثہ جات کے انتظام اور اسٹریٹجک اقدام کے لیے چار بڑی تیل و گیس کمپنیوں کو منتخب کیاگیا ہے۔

منتخب کمپنیوں میں او جی ڈی سی ایل،پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان اسٹیٹ آئل، اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ شامل ہیں جنہوں نے ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردارادا کیا ہے۔ان کمپنیوں کی کو ششوں سے پاکستان میں مالی سال 2024 کے اختتام پر خام تیل کے ذخائر میں 26 فیصد جبکہ گیس کے ذخائر میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ‘ایکسپلوریشن اور پروڈکشن’ میں نئی دریافتوں کے ذریعے تیل کے ذخائر 10 سال اور گیس کے ذخائر 17 سال تک کے استعمال کے لیے دستیاب ہو چکے ہیں۔

حال ہی میں ایس آئی ایف سی اور او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں گیس کے ذخائر ر دریافت کیے ہیں۔اس دریافت کے شراکت داروں میں اوجی ڈی سی ایل، اورینٹ پیٹرولیم اور گورنمنٹ ہولڈنگزپرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں جن میں 76 فیصد کے حصے کے ساتھ او جی ڈی سی ایل سب سے نمایاں ہے۔اس مثبت پیش رفت کے ساتھ توقع کی جاتی ہے کہ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے کی گئی حکومتی اصلاحات گیس کے شعبے میں ایکسپلوریشن اور پروڈکشن سیکٹر کو پرکشش بنائیں گی۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے تیار کردہ نئی حکومتی پالیسیوں کی مدد سے ہائیڈرو کاربن کی تلاش میں مزید تیزی آئے گی جو اس شعبے کی ترقی کا پیش خیمہ ہے۔

About Eisha

Check Also

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے